انفوٹینمنٹ

قومِ لوط کے گناہ، ماریہ بی نے ’برزخ’ کے ڈائریکٹر کی کلاس لے لی

ہم اسکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

Web Desk

قومِ لوط کے گناہ، ماریہ بی نے ’برزخ’ کے ڈائریکٹر کی کلاس لے لی

ہم اسکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

ہم اسکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے
ہم اسکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

 ایل جی بی ٹی کیو( لیزبین، گے، بائی سیکسوئل، ٹرانس جینڈرز ) کے خلاف گاہے بگاہے آواز بلند کرنے والی پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ڈراما ’ برزخ’ کے ڈائریکٹر کی کلاس لے لی۔

LGBTQ کا فروغ:

بھارتی ویب سیریز ’برزخ’ تیسری قسط نشر ہونے کے ساتھ ہی تنقید کی زد میں نظر آرہا ہے جسکی بڑی وجہ ڈرامے میں ہم جنس پرستی کے مناظر دکھانا ہے۔

’برزخ‘ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر دکھائے گئے تھےجس پر شائقین نے ویب سیریز کے ہدایت کار پر غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔

عاصم عباسی کا ردعمل:

صارفین کی جانب سے ان گنت تنقید کے بعد برزخ کے ڈائریکٹر عاصم عباسی نے وضاحتی بیان جاری کرتے صارفین کو ڈراما نہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ  اگر کسی نے ان کی ویب سیریز ’برزخ‘ میں ہم جنس پرستی کا کوئی منظر دیکھا ہے اور انہیں وہ غلط لگا ہے تو وہ ان کی ویب سیریز نہ دیکھیں‘۔

گناہ کو عام کرنے کے بعد بھی عاصم عباسی کا  اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنا نہ صرف پاکستانی عوام کو سمجھ آیا بلکہ لوگ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

غم و غصے کا اظہار کرنے والوں کی اس طویل فہرست میں فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا نام بھی  شامل ہے جنہوں نے ’برزخ’ کے ڈائریکٹر سمیت اس سیریز کی کاسٹ بشمول فواد خان کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماریہ بی کا غصہ تھم نہ سکا:

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ بی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں  نے عاصم عباسی کو شدید غصے میں مخاطب کیا۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ،’نہیں ہم اس ایجنڈے کے عادی نہیں ہوں گے۔ہم بیٹھ کر انہیں اپنے بچوں میں یہ گندگی پھیلاتے نہیں دیکھیں گے۔ اس ڈرامے میں قوم لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ جیسے  زنا ، لیزبین، گے، بائی سیکسوئل، ٹرانس جینڈرز   اور بچوں کی پرورش سب کو بے شرمی سے گلیمرائز کیا جا رہا ہے’۔

ماریہ بی کا مزید کہنا تھاکہ،’ہم لوگ اور  پاکستان کے تمام والدین متحد ہو کر ہمارے بچوں کی حفاظت کریں گے اور  انشاء اللہ اسکے خلاف آواز اٹھائیں گے’۔

انکا کہنا تھا کہ،’برزخ کے ڈائریکٹر نے قرآن میں سے سب سے بڑے گناہوں کی فہرست بنائی اور اس پر ڈراما بنا ڈالا جس میں زنا، فحاشی، بچوں کی ذہن سازی اور LGBTQ کو فروغ دیا۔’

ماریہ بی کا مزید کہنا تھا کہ’برزخ کی ٹیم نے محض چند کروڑ کیلئے 25 کروڑ پاکستانی عوام کا دل توڑ دیا، ہم اس ایجنڈے کے عادی کبھی نہیں ہونگے اور اس کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔’

ماریہ بی کی ’برزخ’ کی ٹیم کو قانونی کارروائی کی دھمکی:

اپنے پیغام کے اختتام میں ماریہ بی نے ’برزخ’ کی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کہانی اور فحاشی کو عام کرنے پر ہم ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اور جلد آپکو قانون کے کٹہرے میں بھی دیکھیں گےـ’

تازہ ترین