'رد' کی ‘سویرا‘ کا نیرہ نور سے گہرا تعلق نکلا
نیرہ نور کی بہو شوبز کی معروف اداکارہ نکلیں

بلبلِ پاکستان کا ٹائٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ نیّرہ نور سے ڈراما 'رد' میں 'سویرا' کا کردار نبھانے والی یمینہ پیرزادہ کا خاص رشتہ نکل آیا۔
دنیائے موسیقی کو اپنی مسحور کن آواز میں کانوں میں رس گھولنے والے گانوں سے مالا مال کرنے والی نیرہ نور آسام میں پیدا ہوئیں اور 7 برس کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت سے پاکستان آگئیں جہاں 1968ء میں ریڈیو پاکستان اور پھر 1971ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے گیتوں کا جادو جگانا شروع کیا اور 'بُلبُلِ پاکستان' کہلائی گئیں۔
نیرہ نور کی طرح ان کے ایک بیٹے نادِ علی گلوکار اور وائس اوور آرٹسٹ ہیں جبکہ نیرہ نور اور شہریار زیدی کے دوسرے بیٹے جعفر زیدی ہیں جنہوں نے پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنی مسحور کن آواز سے ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔
سال 2019 میں جعفر زیدی نے رفیع پیر کی پوتی، ہدایتکارہ و اداکارہ یمینہ پیرزادہ سے شادی کی اور انہیں نیرہ نور کی بہو بننے کے اعزاز سے نواز دیا۔
یمینہ پیرزادہ کون ہیں؟
ان دنوں ڈراما 'رد' میں سویرا نامی کردار نبھاتی نظر آنے والی یمینہ پیر زادہ ایک تھیٹر ایکٹر ہیں جنہوں نے رفیع پیر تھیٹر سے کریئر کا آغاز کیا۔
یمینہ پیرزادہ پاکستان کے لیجنڈری اداکار عثمان پیرزادہ کی بھتیجی ہیں جبکہ سادان پیرزادہ کی بیٹی ہیں۔
وہ صرف ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ وہ 'کٹھ پتلی تماشہ' دکھانے میں بھی مہارت رکھتی ہیں جو انکی منفرد پہچان ہے۔
انگلینڈ سے اداکاری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والی یمینہ نے نے سال 2010 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے 'رنگیل پور' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جو عثمان پیرزادہ نے تحریر کیا اور ڈرامے میں ہدایتکاری بھی دی۔
'رنگیل پور' کے بعد یمینہ پیرزادہ ڈراما ' روگ' میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔ انکے دیگر ڈراموں میں ' انجانے نگر' ، ' برف'، خان' اور 'رد' شامل ہیں۔
ڈرامہ سیریل رنگیل پور پی ٹی وی ہوم، انجانے نگر ٹی وی ون ، برف اے پلس اور ڈرامہ سیریل خان جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
یمینہ پیرزادہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیرہ نور کیلئے خاص پوسٹس:
20 اگست کو نیرہ نور کے انتقال کے چند روز بعد یمینہ پیرزادہ نے انسٹاگرام پر گلوکارہ کی یادگار تصویر شیئر کی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں یمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ 'اب جب ان کی یاد آئیگی دل کو لگے گی ٹھیس، یہ وہ آخری گانا ہے جو انہوں نے ہم سب کیلئے گایا، لَو یو اماں'۔
اس سے قبل ماؤں کے عالمی دن پر بھی یمینہ پیرزادہ نے نیرہ نور اور اپنی والدہ کی ایک ساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنائی تھی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں یمینہ نے لکھا کہ 'ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو ماما اور اماں، دو بڑے دل والی، بے انتہا باہمت خواتین'۔
یمینہ پیرزادہ کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:






-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 53 منٹ پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
'میڈیا اسٹار نہیں بناتا' فیروز خان کے دفاع میں حمائمہ ملک بول پڑیں