عائزہ خان کے نئے ’فوٹو ڈمپ‘ نے ’فیملی گولز‘ سیٹ کردیے
لندن کی نئی تصاویر کی دھوم

نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بچوں کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں کو یادگار بنانے کے لیے غیر ملکی ٹورز کا بندوبست کیا اور مداحوں کو بھی گاہت بگاہے اس میں شامل رکھا۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے عائزہ خان فیملی کے ہمراہ خوشگوار یادیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔
شوہر دانش تیمور بیٹی حورعین اور بیٹے ریان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے کے بعد عائزہ خان اب کام پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔
انہو ں نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد وہ ڈرامہ سیریل ‘ہمراز’ کے سیٹ پر پہنچیں گی اور کام میں مصروف ہوجائیں گی۔
عائزہ خان نے کہا کہ ان گرمیوں کی چھٹیوں میں انہوں نے بہت سی خوشگوار یادیں سمیٹی ہیں ۔
انہوں نے اپنے بیٹے ریان کی بات کو بھی اپنے کیپشن کا حصہ بنایا جس نے ان یادگار چھٹیوں کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ یہ دن یاد رکھے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘امید ہے جب ریان بڑا ہوگا اور میری انسٹاگرام پوسٹس دیکھے گا تو اسے اندازہ ہوگا کہ میں نے ان کے بچپن کو خوب انجوائے کیا ہے۔‘
اپنے کیپشن کے اختتام میں عائزہ خان نے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ جب بھی تصویریں اپلوڈ کرتی ہیں انہیں بھرپور پیار و محبت سے نوازا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’جلد ہی میں برطانیہ کے ایک اور سفر کے لیے اپنا سوٹ کیس پیک کرنے والی ہوں، 14 اور 15 ستمبر 2024 کو میں دوبارہ لندن آؤنگی۔‘
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں