انفوٹینمنٹ

بگ باس او ٹی ٹی کی امیدوار ثنا مقبول آخر ہیں کون؟

ثنا مقبول کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے

ایمن ملک

بگ باس او ٹی ٹی کی امیدوار ثنا مقبول آخر ہیں کون؟

ثنا مقبول کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے

ثنا مقبول کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے
ثنا مقبول کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے

بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس  اوٹی ٹی سیزن 3 پورے آب و تاب کیساتھ جاری ہے، شو کے امیدواروں کے درمیان پیار، محبت، بحث و مباحثہ اور تکرار جہاں اس شو کو سپر ہٹ بنا رہا ہے وہیں ان امیدواروں میں ایک نام ثنا مقبول کا بھی ہے جنکی خوبصورتی نے انٹرنیٹ پر ایک سحر طاری کر رکھا ہے۔

ثنا مقبول آخر ہیں کون؟

ثنا مقبول خان جو پیشہ ورانہ طور پر ثنا مقبول کے نام سے مشہور ہیں ایک ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں  جو اپنے  کیرئیر کے سنہری دور میں نہ صرف ہندی ٹیلی ویژن میں کام کرتی نظر آئیں بلکہ انہیں تیلگو اور تامل فلموں  میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

ثنا مقبول کے مقبول پراجیکٹس پر ایک نظر:

کلرز ٹی وی کے مافوق الفطرت ڈرامہ وش میں ڈاکٹر عالیہ کوٹھاری کے کردار  سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا مقبول 2014 کی رام کام کامیڈی فلم ’ڈکلو چوڈاکو رمایا’ میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظارہ کرتی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں انہیں 2017 کے کامیڈی سیریل ’عادت سے مجبور’، رومانوی فلم ’ماما او چندا ماما’، ڈراما سیریل ’اس پیار کو کیا نام دوں’، ایکشن کرائم فلم ’رنگون’ کے علاوہ ٹیلی ویژن پروگرام ’بشِ’، خطروں کے کھلاڑی اور فیئر فیکٹر میں بھی دیکھا گیا۔

ثنا مقبول کی بگ باس او ٹی ٹی میں شرکت:

اداکارہ ثنا مقبول نہ صرف پیشہ ورانہ لحاظ سے  ایک تراشی ہوئی فنکارہ ہیں بلکہ جاری ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 میں انکی موجودگی بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

شو میں ثنا مقبول اور رنویر شورے کی نوک جھوک بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس سے  تنگ آکر ثنا نے فیصلہ بھی کرلیا کہ وہ شو کے اختتام کے بعد رنویر سے کبھی رابطے میں نہیں رہیں گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس شو میں ثناء مقبول پہلی رنر اپ ٹاسک ماسٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

ثنامقبول بطور سوشل میڈیا اسٹار:

ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ اور ماڈل ثنا مقبول کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو  2 اعشاریہ 1 ملین فالوورز کیساتھ انکا ویریفائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے ، جبکہ انہوں نے اس اکاؤنٹ پر 1 ہزار 2 سو 85 پوسٹ شیئر کی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

علاوہ ازیں 31 سالہ اداکارہ  ثنا مقبول نے خود صرف 3سو 45 لوگوں کو فالو بیک کیا ہوا ہے جن میں اداکارہ سارہ خان، راجیو ادتیا، ارجن بجلانی، کرن واہی، علی گونی، وشال پانڈے، انکیتا لوکنڈے، کنال شیٹھ سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

جبکہ ہر اتوار کو اداکارہ انسٹاگرام پر ‘سنڈے ود ثنا‘ کے نام سے خصوصی ویڈیو شیئر کرتی ہیں جس میں وہ اپنے صارفین کو صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی نظر آتی ہیں۔

فیشن کی دلدادہ ثنا مقبول:

مزید برآں اداکارہ ثناء مقبول نہ صرف اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں بلکہ انکا فیشن سینس بھی انہیں مداحوں کا گرویدہ بنا کے رکھتا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائیں تو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ثنا مشرقی ملبوسات سمیت مغربی لُک میں بھی قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں۔

اسکے علاوہ بیوٹی کوئین ثنا مقبول   سیرو تفریح کی بھی شوقین ہیں جسکا ثبوت انکی سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔

اداکارہ کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور تقریباً ہر پوسٹ پر محبت کے پھول نچھار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین