انفوٹینمنٹ

اداکار نوید رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نوید رضا نے اپنے دوسرے بچے کا استقبال ایک دل موہ لینے والے انداز میں کیا

Web Desk

اداکار نوید رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نوید رضا نے اپنے دوسرے بچے کا استقبال ایک دل موہ لینے والے انداز میں کیا

اداکار نوید رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف پاکستانی اداکار نوید رضا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

’محمود آباد کی ملکائیں’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے بے شمار صلاحیتو ں کے مالک نوید رضا نے اپنے دوسرے بچے کا استقبال ایک دل موہ لینے والے انداز میں کیا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود سے ساتھ ایک منفرد انداز میں لی  گئی تصویر شئیر کی جس کے ساتھ انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ نومولود کی ولادت  11 مئی کو ہوئی ہے۔

نوید رضا نے نومولود کا نام والد کے نام جیسارکھ کر ایک دل کو چھو لینے والا نوٹ جاری کردیا۔

اداکار نے لکھا کہ ’تیرا نام ماضی کا خراج ہے، ایک محبت کی وراثت جو ہمیشہ قائم رہے گی ۔ آپکے نام سے آپکے دادا کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، اس نام سے ان کی روح کبھی فنا نہیں ہوگی۔تم ہر سانس کے ساتھ اس کی میراث کو آگے بڑھاتے جاؤ گے۔اور آپ کے دادا (جاوید احسن) کی روح آپ میں زندہ رہے۔’


اس خبر کے بعد اداکار کے  ہزاروں مداحوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کو پسند کیا اور کمنٹس سیکشن  پر جا کر خاندان اور ان کے نوزائیدہ بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  اداکار نوید رضا نے 2013 میں ڈاکٹر کنول قدیر  سے شادی کی تھی، یہ جوڑا ایک بیٹی منال اور اب ایک بیٹا احسن کے والدین ہیں۔