انفوٹینمنٹ

ہمایوں سعید لاکھوں دلوں کے ’بادشاہ‘ بن گئے

اداکار کی سالگرہ پر شوبز شخصیات کی شرکت

Web Desk

ہمایوں سعید لاکھوں دلوں کے ’بادشاہ‘ بن گئے

اداکار کی سالگرہ پر شوبز شخصیات کی شرکت

اداکار کی سالگرہ پر شوبز شخصیات کی شرکت
اداکار کی سالگرہ پر شوبز شخصیات کی شرکت

ہاکستانی اداکار اور معروف پروڈیوسر ہمایوں سعید کی سالگرہ پر انہیں دلوں کے بادشاہ کا لقب مل گیا۔

ڈراما سیریل ’جینٹلمین’ میں اقبال منا کے کردار سے خوب داد سمیٹنے والے ہمایوں سعید  یوں تو سب کے دلوں میں بستے ہیں تاہم انکی قابل تعریف اداکاری کے ساتھ ساتھ مردانہ وجاہت  انہیں انفرادی پہچان دلواتی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید کی بیٹی ثنا شاہنواز نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ٹیم کی موجودگی میں ہمایوں سعید کی سالگرہ کی جھلکیاں دکھائیں۔

سیاہ تھیم پر مشتمل تقریب کی مناسبت سے کیک بھی اسی طرح سجایا گیا تھا جس پر اداکارہ کی یادگار تصویری جھلکیاں موجود تھیں جبکہ کیک پر موجود ’دلوں کے بادشاہ’ کے الفاظ بھی سب کی توجہ حاصل کیے ہوئے تھے۔

ہمایوں کی سالگرہ کے اس خاص دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے اس لمحے اداکار  حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، عدنان صدیقی  سمیت کئی لوگ موجود تھے جسکے ساتھ برتھ ڈے بوائے نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنے دن کو خوب انجوائے کیا۔

ہمایوں سعید کی سالگرہ کی یادگارجھلکیاں یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیال رہے کہ سال 2021 میں ہمایوں سعید کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نواز گیا۔ پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے کام یاب اور منجھے ہوئے فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے فلم انڈسٹری کی ساکھ کو بحال کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 انہوں نے اس وقت فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ بنائی تھی، جب پاکستان فلم انڈسٹری زوال پذیر تھی اور سینما ویران تھے۔ 

بعدازاں انہوں نے سپرہٹ فلموں کی لائن لگادی۔ جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جائوں گی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین