عالیہ بھٹ کا مسلم نام رکھنے پر انکی دادی کیوں پریشان ہوئیں؟
عالیہ بھٹ کے مسلم نام سے انکی دادی کو کیا مسئلہ تھا؟

بھارتی پروڈیوسر و ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی دو بیٹیوں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ کے مسلم نام رکھنے پر ان کی اپنی والدہ شیریں محمد علی کی پریشانی سے متعلق بتادیا۔
بالی وڈ کی 'گنگو بائی' عالیہ بھٹ کے والد اور معروف فلمساز مہیش بھٹ اکثر و بیشتر اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے نظر آتے ہیں جس میں وہ اپنے گھر میں مذہب کے سبب پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کرتے ہیں۔
1998 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے اپنے والدین کے مذہب کے بارے میں کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ 'انکے والد نانابھائی بھٹ گجراتی برہمن تھے جبکہ والدہ شیریں محمد علی مسلمان تھیں'۔
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 'جب میں اپنا مسلمان گھرانے سے تعلق ہونے کے حوالے سے بات کرتا تھا تو والدہ بہت شرمندگی محسوس کرتی تھیں اور پھر جب عالیہ اور شاہین بھٹ کے مسلم نام رکھے تو والدہ بے حد پریشان ہوگئی تھیں'۔
مہیش بھٹ نے انکشاف کیا کہ 'مجھے والدین کی شکل میں دنیا کی سب سے بہترین نعمت ملی تھی، میری والدہ شیعہ مسلم تھیں اور میرے والد نے کبھی سیکولر ہونے کا دکھاوا نہیں کیا اور سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ دونوں ہی اپنے اپنے مذاہب اور عقائد کی ہی پیروی کرتے رہے '۔
فلمساز نے کہا کہ 'وہ دونوں ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے لیکن کبھی دونوں نے یہ نہیں چاہا کے اگلے کو اپنے مذہب کی طرف لایا جائے'۔
1992 میں بھارت میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کو یاد کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ 'میری والدہ ہمیشہ سیاہ ٹیکا لگاتی تھیں اور ساڑھی پہنتی تھیں کیونکہ انکو یہ پسند تھا، لیکن مجھے یاد ہے ایک چیز تھی جو وہ ہم سب سے ہمیشہ چھپاتی تھیں'۔
خیال رہے کہ بابری مسجد کو 1992میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں شہید/مسمار کر دیا گیا جس کے بعد بھارت میں ہندو مسلم فسادات نے جنم لیا تھا اور اس میں 900 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ' والدہ کو لگتا تھا کہ ان کی قوم کی اقلیت ہماری زندگی پر روز کی بنیاد پر اثر انداز ہورہی تھی اور انکو یہ پسند نہیں تھا کہ میں لوگوں کے سامنے مسلمان گھرانے سے تعلق ہونے کاذکر کروں، 1992 کے فسادات کے دوران وہ میرے لیے بہت فکرمند رہتی تھیں کیونکہ دوسری اہلیہ سونی رازدن کی پسند کے مطابق بیٹیوں کے نام عالیہ اور شاہین رکھے جو دونوں ہی مسلم نام تھے اور فسادات میں سب پریشان تھے کہ اب کیا ہوگا'۔
واضح رہے کہ 1970 میں مہیش بھٹ نے لورین برائٹ (بعد میں نام کرن بھٹ رکھا) سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے راہول اور پوجا بھٹ پیدا ہوئے جبکہ اداکارہ سونی رازدن سے 1986 میں شادی کی جن سے انکی دو بیٹیاں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے