باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی کے 5 بہترین ڈرامے
یمنیٰ ٹیلی ویژن کے علاوہ فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی جہاں اپنی معصومیت سے بھرپور خوبصورتی کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں وہیں ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے بھی سب معترف ہیں۔
یمنیٰ زیدی کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو جس پراجیکٹ کا حصہ بن جائیں وہ کامیابی سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔
ڈراما ’تیرے بن‘ ، ’ پری زاد‘ ، ’صنفِ آہن‘ اور ’یہ رہا دل‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ٹیلی ویژن کے علاوہ فلمی میدان میں بھی اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز ہی اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے اور اس وجہ سے ان کا نام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا۔
آئیے اس ٹیلنٹڈ اداکارہ کے چند بہترین ڈراموں ٌ پر نظر ڈالتے ہیں:
ڈر سی جاتی ہے صلہ
ڈر سی جاتی ہے صلہ میں یمنیٰ نے صلہ نامی لڑکی کا کردار انتہائی خوبصورتی سے ادا کیا تھا جو ہراساں کیے جانے کے باعث شدید صدمے کا شکار ہوتی ہے۔

اپنی زبردست اداکاری کے ذریعے متاثرین کی آواز بن کر یمنیٰ نے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔
یہ ڈرامہ بی گل نے لکھا اور اس کی ہدایت کاری کاشف نثار نے کی ہے۔
انکار
ڈرامہ انکار ایک سچی کہانی پر مبنی تھا جس میں یمنیٰ نے ہاجرہ نامی لڑکی کا کردار نبھایا جو ایک حملے میں بری طرح زخمی ہونے کے باوجود انصاف کے حصول کی لڑائی لڑتی ہے۔

ڈرامے کو اس کی کہانی اور اس میں اداکاروں کی بہترین پرفارمنسز پر سراہا گیا، جو ان مسائل کا احاطہ کرتا تھا جس کا سامنا معاشرے میں اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔
ڈرامہ ظفر معراج نے لکھا ہے اور ہدایت کاری کاشف نثار نے کی ہے۔
پیار کے صدقے
پیار کے صدقے میں اپنی اداکاری نے نہ صرف یمنیٰ زیدی نے ورسٹائل اداکارہ ہونے کا ثبوت دیا بلکہ یہ بھی دکھایا کہ وہ ہر قسم کے کردار میں کس طرح ڈھل جاتی ہیں۔

اس ڈرامے میں اداکارہ نے ماہ جبیں کا کردار نبھایا جس نے اپنی بے ساختگی اور معصومیت سے ناظرین کے دلوں کو مٹھی میں کرلیا۔
دو معصوم لوگوں کی محبت پر مبنی یہ کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی اور اس کی ہدایت کاری فاروق رند نے کی۔
بختاور
بختاور بھی ایک سچی کہانی سے متاثر ہو کر بنایا گیا جس میں بختاور نامی مرکزی کردار مرد کا بھیس اپنا کر معاشرے کے برے رویوں کا سامنا کرتی ہے۔

یمنیٰ نے اس ڈرامے میں ایک مضبوط لڑکی کا کردار بخوبی نبھایا جو اپنے عزم و ہمت سے معاشرے کی برائیوں کے خلاف ڈٹ جاتی ہے۔
ڈرامے کو نادیہ اختر نے تحریر کیا جبکہ اس کے ہدایت کار شاہد شفاعت تھے۔
دل نا امید تو نہیں
یہ ڈرامہ بھی سماجی مسائل کا احاطہ کرتا تھا جسے ناظرین نے کہانی اور اداکاری کے سبب بے حد سراہا۔
اس ڈرامے میں یمنیٰ نے سنبل نامی لڑکی کا کردار نبھایا جو بآسانی انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنس جاتی ہے۔

ڈرامے کی کہانی آمنہ مفتی نے لکھی جبکہ اس کی ہدایات کاشف نثار نے کی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں