’لَو آجکل‘کرینہ کپور اور امتیاز علی کی سرد جنگ کیسے بنی؟
اداکارہ کرینہ کی جانب سے امتیاز علی پر طنز کے تیز چلانے کی وجہ جانیے

بالی وڈ کے مایہ ناز ہدایت کار امتیاز علی کی جانب سے فلم ‘لو آجکل‘ کے لیے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا انتخاب کیا گیا تو فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی۔
فلم میں لو آجکل کا سیکیوئل بھی بنا لیکن پہلے پارٹ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی کریزی وائبز اور سیف کا انرجیٹک کردار آج بھی مداحوں کو فلم کا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔
دراز قد اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ سیف علی خان کو دیکھ کر جہاں مداح بے انتہا خوش تھے وہیں بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپور فلم میں دیپیکا کے انتخاب پر ڈائیریکٹر ‘امتیاز علی‘ سے کافی نالاں نظر آئیں۔
اداکارہ کرینہ کپور فلم ‘لو آجکل‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔
جب انہیں معلوم ہوا کہ اداکار سیف علی خان کے ہمراہ رومانوی فلم میں امتیاز علی نے ان کے بجائے دیپیکا کو کاسٹ کیا ہے تو فلم میں ‘میرا‘ کےکردار سے محروم ہونے پر کرینہ نے اپنی مایوسی کو نہیں چھپایا۔
امتیاز علی کا ردِعمل

اداکارہ کرینہ کپور نے ایک ایوارڈ شو میں فلم ‘لو آجکل‘ میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے امتیاز علی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مداح‘لو آجکل‘ میں وہ آن اسکرین جوڑی نہیں دیکھنا چاہتے تھے جو آپ نے فلم میں دکھائی‘۔
ہدایت کار امتیاز علی اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے کی جانے والی اس سرِ عام بے عزتی سے خاصے ناراض ہوئے۔
بھارتی میڈیا سے بات چیت میں ایک مرتبہ امتیاز علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ذمہ دار شخصیت ہوتے ہوئے بھی ایوارڈ شو میں اس طرح کی بات کرنا انتہائی بچکانہ حرکت تھی۔
میرے لیے یہ بالکل خوشی کی بات نہیں تھی وہ بھی اس وقت جب میں جب کرینہ سے اس مسئلے پر بات کرچکا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ انہیں فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی بات پر اتنا برا لگے گا‘۔
دیپیکا کا اظہارِ خیال

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک موقع پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے کرینہ کپور کی جانب سے ‘لو آجکل‘ میں انہیں کاسٹ نہ کرنے کے ردِعمل کے حوالے سے پوچھا گیا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ دیپیکا نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا کہ ’سچ بتاؤں تو میں اس معاملے کے حوالے سے کچھ نہیں جانتی تھی نہ میری اور سیف کی اس بارے میں کبھی بات ہوئی۔
دیپیکا کا کہنا تھا کہ‘ کسی کی بھی جانب سے یہ سوچا جائے کہ ہر فلم میں ان کے ساتھ ان کا بوائے فرینڈ بطور ہیرو ہوگا تو یہ توقع رکھنا غیر حقیقی ہےکیونکہ ہدایت کار اپنے وژن کی بنیاد پر اداکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ایک ڈائریکٹر جانتا ہے کہ وہ اپنی فلم میں کس قسم کے کردار چاہتا ہے اور ان کرداروں کو کس قسم کے اداکار ادا کر سکتے ہیں اس لیے یہ توقع کرنا قدرے مضحکہ خیز ہے کہ میرا حقیقی زندگی کا بوائے فرینڈ میری ہر فلم میں میرا ساتھی اداکار ہوگا‘۔
واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے دو بیٹوں تیمور اور جے کے ہمراہ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا