انفوٹینمنٹ

فریدہ جلال، صرف ماں اور دادی کے کردار ملنے پر مایوس

میں کچھ مختلف اور دلچسپ کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ

Web Desk

فریدہ جلال، صرف ماں اور دادی کے کردار ملنے پر مایوس

میں کچھ مختلف اور دلچسپ کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ

فریدہ جلال نے کئی بالی وڈ ہیرو کی ماؤں کا کردار نبھایا۔
فریدہ جلال نے کئی بالی وڈ ہیرو کی ماؤں کا کردار نبھایا۔

فریدہ جلال کمرشل اور آرٹ ہاؤس سینما دونوں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔

 تجربہ کار اداکارہ نے فلموں میں بالی وڈ کے متعدد اداکاروں کی ماں کا کردار نبھایا ہے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، گووندا، اکشے کمار اور سنی دیول شامل ہیں۔ 

تاہم ایک انٹرویو میں انہوں نے صرف ماں اور دادی کے کرداروں کی پیشکش کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا 

فریدہ جلال  نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ان کی عمر کے مرد اداکاروں جیسے انوپم کھیر اور امریش پوری کو ہندی سنیما میں والد اور دادا کے کرداروں سے بڑھ کر زیادہ متنوع کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

فریدہ جلال نے چیلنجنگ کرداروں کو پیش کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ایک چیلنجنگ کردار کا انتظار کر رہی ہوں جہاں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر سکوں'۔ 

مجھے لگتا ہے کہ چلو، ایک اور ماں کا کردار لے آئے اور ایک دادی کا کردار لے آئے میرے لیے، سب ایک جیسا ہے۔

فریدہ جلال نے کہا کہ میں مایوس ہوں کہ فلمیں بنانے والے یہ نہیں سوچتے کہ میں اس سے زیادہ کچھ کر سکتی ہوں۔ 

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ دلچسپ کرنا چاہتی ہوں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ میرے عمر کے مردوں کو مختلف کردار نبھانے کا موقع ملا، آنجہانی امریش پوری سے لے کر انوپم کھیر تک، انہوں نے ولن کے ساتھ ساتھ مزاحیہ کردار بھی خوب ادا کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرین پر صرف باپ یا دادا کے کردار تک محدود نہیں تھے،لیکن بدقسمتی سے مجھے صرف ایک سلاٹ دے دیا گیا ہے۔


تازہ ترین