انفوٹینمنٹ
لیڈی گاگا کی اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کی تصدیق
دونوں نومبر 2021 سے لیونگ ریلیشن شپ میں ہیں، رپورٹ
لیڈی گاگا کی اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کی تصدیق
دونوں نومبر 2021 سے لیونگ ریلیشن شپ میں ہیں، رپورٹ
نامور امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی چند روز قبل منگنی کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم اب ان کی منگنی کی تصدیق ہوچکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی آئیکونک گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ ٹیک انویسٹر ’مائیکل پولانسکی‘ سے منگنی کی ہے۔
یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب لیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی وزیراعظم گیبریل ایٹل سے پولانسکی کو اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کرواتے دیکھا گیا۔
گلوکارہ اور پولانسکی کو سب سے پہلے 2020 میں لاس ویگاس میں نئے سال کی تقریب میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا مائیکل پولانسکی سے اپنی خفیہ منگنی کے بعد پہلے سے بھی زیادہ خوش ہیں۔ مائیکل کا تعلق شوبز سے نہیں ہے بلکہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نومبر 2021 سے لیونگ ریلیشن شپ میں ہیں (شادی شدہ جوڑے کی طرح) رہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لیڈی گاگا نے دو بار منگنی کی تھی، کرسچن کیرینو کے ساتھ انہوں نے 2019 کے اوائل میں علیحدگی اختیار کی تھی ، اور اس سے قبل ٹیلر کینی سے ان کی منگنی ہوئی تھی جو 2016 میں ختم ہوگئی تھی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke


