ابے او خلیل، نادیہ حسین کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
صارفین غصے سے آگ بگولہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے مصنف خلیل الرحمان قمر کے حالیہ تنازع کے بعد نئی گالی متعارف کردی۔
گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا نام موضوع بحث بنا ہوا ہے کبھی انکے اغوا ہونے کی خبریں شائع ہوئی تو کبھی انکی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔
اس دوران خود کو کلین چیٹ کرنے کیلئے خلیل الرحمان نے پریس کانفرنس کے ساتھ معتدد انٹرویوز بھی دیے جس میں انہوں نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کیا گیا:
خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو ایک گینگ نے خاتون آمنہ عروج کے گھر بُلاکر اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان سے بھاری رقم بھی لی۔
خلیل الرحمان نے 21 جولائی کو اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے پہلے آمنہ عروج کوگرفتار کیا اور اب ہنی ٹریپ کا ماسٹر مائند حسن شاہ بھی پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خلیل الرحمان کی لیک ویڈیو:
اس واقع کے بعد پہلے پہل خلیل الرحمان کی جانب سے گینگ پر اغوا کرنے کا الزام لگایا گیا بعدازاں ایک لمحہ وہ بھی آیا جب گینگ کی جانب سے خلیل الرحمان پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔
اسی اثناء میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں خلیل الرحمان قمر کو متنازع خاتون عروج کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی مختصر دورانیے کی مبینہ ویڈیوز میں ڈراما ساز کو بیڈ پر لڑکی کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں پہلے سگریٹ نوشی اور بعد ازاں ان کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر خلیل الرحمان کا مؤقف:
نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر نے اس ویڈیو میں خود کے ہونے کی تصدیق بھی کردی۔
تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا مذکورہ مناظر ان سے گن پوائنٹ پر زبردستی ریکارڈ کرائے گئے تھے۔
اب جبکہ ان تمام تر شواہد سامنے آنے کے بعد خلیل الرحمان قمر مداحوں کی نظروں میں ملزم کے بجائے مجرم بنتے جارہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بھی خلیل الرحمان پر نفرت آمیز اور تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔
نادیہ حسین نے خلیل الرحمان کو گالی دے دی:
خلیل الرحمان کی حالیہ تنازع پر جہاں انہیں ہر جانب سے نفرت آمیز القابات سے پکارا اور نوازا جارہا ہے وہیں اداکارہ نادیہ حسین نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں خلیل الرحمان قمر صاحب کو نئے نام سے مخاطب کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر نادیہ حسین نے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمرسے اپنی شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’میری نئی سب سے پسندیدہ گالی، ابے اوو خلیل۔۔۔۔ میرا مطلب ذلیل۔’
نادیہ حسین کی پوسٹ پر صارفین کا ردعمل:
نادیہ حسین کے غیر مناسب الفاظ جیسے ہی سوشل میڈیا صارفین کی سماعتوں سے گزرے وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کسی بھی شخص کا نام بگاڑنے پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کین ڈول نے نادیہ کی حمایت میں لکھا کہ’بڑی خلیل (ذلیل) ہوتم’۔
جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب ہے کسی کا بھی نام بگاڑنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا چاہئے۔
-
انفوٹینمنٹ 35 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 38 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں