وائرل اسٹوریز

دانیہ شاہ دوسرے نکاح کے بعد اپنی زندگی میں مگن

دانیہ شاہ کی نئی ویڈیوز کی دھوم مچ گئی

Web Desk

دانیہ شاہ دوسرے نکاح کے بعد اپنی زندگی میں مگن

دانیہ شاہ کی نئی ویڈیوز کی دھوم مچ گئی

نامور سیاست دان، براڈ کاسٹر، شاعر اور مذہبی شخصیت عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ  دوسرے نکاح کے بعد اپنی زندگی میں مگن ہوگئیں۔

سال 2022 وہ سال تھا جب عامر لیاقت حسین اور پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک کی شادی کی گونج سنائی دی۔

اس شادی نے جہاں ہر جانب تہلکہ مچا رکھا تھا وہیں کئی لوگ عامر لیاقت کو یکے بعد دیگرے شادیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے تھے۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی شادی بدقسمتی سے زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور  نکاح کے محض تین ماہ بعد ہی مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر ہوگئی۔

شادی کے اس بندھن نے ایک نیا موڑ اس وقت لیا جب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی۔الزام تھا کہ مذکورہ ویڈیو دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے راہیں جدا کرنے اور انکی جائیداد بٹورنے کیلئے وائرل کی ہیں جسکی تاحال تحقیقات نہ ہوسکیں۔

یہی وہ لمحہ تھا جب عامر لیاقت کی زندگی میں بھوچھال آگیا مارے شرم اور غیرت کے انہوں نے  ویڈیو پیغام میں نہ صرف خود کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنے کا اشارہ دیا بلکہ چند ہی دنوں میں اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔

عامر لیاقت کے بعد دانیہ کی زندگی میں دوسرے شخص کی انٹری:

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دانیہ شاہ کو انکے وکیل کے ہمراہ دیکھا گیا جسے دانیہ نے عامر لیاقت کی وراثت کے کیس میں ہائر کیا تھا۔

پہلے پہل شہزاد احمد نامی یہ شخص دانیہ کے وکیل کی حیثیت سے منظر عام پر آیا تاہم چند ہی ماہ بعد اس وکیل نے خود کو دانیہ کا شوہر متعارف کروایا۔

اب جبکہ دانیہ شاہ اپنے والدین کی رضامندی سے وکیل شہزاد احمد سے نکاح کرچکی ہیں وہیں انکے ساتھ خوش و خرم زندگی بھی بسر کرتی نظر آرہی ہیں۔

دانیہ شاہ اور شہزاد احمد کی وائرل ویڈیوز:

اگرچہ دانیہ شاہ کا شہزاد احمد سے دوسرا نکاح والد کی حیاتی میں ہوا تھا تاہم بیٹی کے نکاح کے بعد دانیہ کے والد زندگی سے کوچ کرگئے۔

کافی عرصہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد دانیہ شاہ کی ٹک ٹاک پر بھی انٹری ہوگئی  جہاں وہ اپنے دوسرے شوہر کیساتھ قیمتی لمحات گزارتی نظر آرہی ہیں۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں دانیہ شاہ اور شہزاد احمد  ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جبکہ ان لمحات کو نہ صرف دانیہ شاہ نے خوب انجوائے کیا بلکہ خوشگوار زندگی کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے  ان لمحات پر بالی وڈ کے رومانس سے بھرپور گانوں کا ٹچ بھی دے دیا۔

دانیہ کی دوسری شادی پر عامر لیاقت موضوع بحث کیوں؟

دانیہ شاہ اور احمد شہزاد کی دوسری شادی کی خبروں کے بعد صارفین دو گروہ میں تقسیم ہوتے نظر آرہے ہیں، ایک جانب جہاں انکی شادی کو ایک بہترین فیصلہ قرار دیا گیا وہیں صارفین کی اکثریت ایسی بھی موجود تھی جو یہ کہتی سنائی دی کہ دانیہ شاہ کا اگلا نشانہ احمد شہزاد ہے اب انہیں خود کو بچانا چاہئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت کے بعد اب احمد شہزاد کی باری ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ، دانیہ شاہ کو دوسری بار بھی زائد العمر شخص ملا۔

تازہ ترین