’برزخ‘ کا انتخاب فواد خان کو لے ڈوبا، بائیکاٹ مہم کا آغاز
فواد خان سے مداح شدید نالاں، LGBTQ سپورٹر قرار دے دیا
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو ہم جنس پرستی کا پرچار کرتی ویب سیریز ’برزخ‘ میں کام کرنے پر مداحوں نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اداکار کے خلاف ’بائیکاٹ‘ مہم کا آغاز کردیا۔
’زی فائیو‘ کیلئے تیار کی گئی ویب سیریز‘برزخ‘ کو عاصم عباسی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے، جو ماضی کی ہٹ سیریز ’چوڑیلز‘ اور ’کیک‘ کا بھی حصہ رہے ہیں جو آسکر کے لیے 2018 میں پاکستان کی باضابطہ انٹری تھی۔
جہاں ’برزخ‘ کے ٹیزرز، پوسٹرز اور آفیشل ٹریلر ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچاتے نظر آئے وہیں 19 جولائی کو پہلی قسط نے بھی ویب سیریز کی کہانی کو تجسس سے بھرپور رکھتے ہوئے تہلکہ مچائے رکھا لیکن دوسری قسط نے کہانی میں ہم جنس پرستی کا اشارہ دیا جو ناظرین کو کچھ حیرت میں ڈال گیا۔
بعدازاں ڈرامے کی تیسری قسط میں ایسے مناظر دکھائے گئے جس کو دیکھ کر ناظرین ہکّا بکّا رہ گئے۔
دراصل ڈرامے میں ’آقا‘ کے بڑے بیٹے ’سیف‘ کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے اور تیسری قسط میں LGBTQ کا کھل کر پرچار کرتے ہوئے نازیبا سین شامل کیے گئے۔
’برزخ‘ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر دکھائے گئے تھےجس پر شائقین نے ویب سیریز کے ہدایت کار پر غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔
اگرچہ بھارتی ناظرین کو تیسری قسط سے کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا لیکن پاکستانی ناظرین نے سوشل میڈیا پر دھاوا بول دیا اور ویب سیریز کی کہانی، کاسٹ اور میکرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین کا موقف ہے کہ ’ویب سیریز میں اسلامی عقائد اور احکام کی کھل کر خلاف ورزی کی گئی ہے جو ناقابلِ برداشت ہے‘۔
جہاں ویب سیریز کے ہدایتکار کو تنقید کا سامنا ہے وہیں فواد خان بھی اس ویب سیریز کا حصہ بن کر بری طرح پھنس چکے ہیں۔
فواد خان کے مداح اداکار کے کرداروں کے انتخاب پر اظہارِ برہمی کر رہے ہیں کیونکہ فواد خان نے بالی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ایک ہم جنس پرس کا کردار ادا کیا تھا اور اب ایک ایسی ویب سیریز کا حصہ بن گئے LGBTQ کی فروغ کررہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’فواد خان کو شرم آنی چاہئے کہ وہ LGBTQ کو فروغ دیتے پراجیکٹس میں بڑے فخر سے کام کر رہے ہیں‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’فواد خان اس وقت فتنے کا کام کر رہے ہیں، انکے پراجیکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے‘۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ہم سب کو چاہیے کہ جیسے آج تک فواد خان کوسپورٹ کیا اب انکا بائیکاٹ کریں‘۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف