فہد مصطفٰی او ر ہانیہ عامر کا نامناسب سین وائرل
فہد اور ہانیہ ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم‘ میں بطور لیڈ رول کام کررہے ہیں
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے دس سال کے طویل عرصے بعد اداکاری کی دنیا میں اپنی واپسی سے مداحوں کو خوش کردیا۔
نجی ٹی وی چینل سے فہد مصطفٰی کا ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے حسین اداکار کو انسٹاگرام کوئین ہانیہ عامر کے ہمراہ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈرامے کی اب تک 8 اقساط نشر کی جاچکی ہیں اور ہر قسط میں مداح ہانیہ کے معصومانہ اور ذمہ دار کردار ‘شرجینا‘ کے ساتھ ساتھ فہد کے من موجی اور درویش کیریکٹر ‘مصطفٰی‘ کے گرویدہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ڈرامے میں عکس بند نامناسب سین
حال ہی میں ڈرامے کی جاری ہونے والی آٹھویں قسط میں مداح شرجینا اور مصطفٰی پر فلمائے گئے ایک سین سے کافی نالاں نظر آئے۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ مصطفٰی اپنی اہلیہ شرجینا سے چائے پکوڑے کی فرمائش کرتا ہے تاہم ساس کی جانب سےگھر کے خرچ اور تیل کے اصراف پر ملنے والے لیکچر پر شرجینا منع کردیتی ہے۔
جس کے بعد طے یہ پاتا ہے کہ دونوں ڈھابے پر جاکر چائے پکوڑے کھائیں گے۔ چائے پکوڑے کی دعوت اڑانے نے بعد مصطفٰی اہلیہ کو ایک بلند مقام پر شہر کا خوبصورت منظر دکھانے لے جاتا ہے۔
تھوڑی دیر گزرنے کے بعد دونوں گھر جانے کا ارادہ کرتے ہیں اور اس وقت اونچائی سے اتارنے کیلئے مصطفٰی اہلیہ کو کمر سے پکڑ کر نیچے زمین پر اتارتا ہے۔
ڈرامے کی قسط جاری ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے میکرز کو ملے جلے ردِعمل کا سامنا ہے کچھ پرستار اس سین کو مناسب کہہ رہے ہیں۔
دوسری جانب کچھ پرستاروں کا کہنا ہے کہ اسطرح کے ہلکے پھلکے سینز کی بدولت میکرز آڈیئنس کی مائنڈ میکنگ کرتے ہیں جس کے بعد ہمیں ڈرامہ سیریل ‘جان نثار‘ میں حبا اور دانش پر فلمائے گئے نازیباں سینز دیکھنے کو ملتے ہیں یہ تمام چیزیں ہمارے کلچر کاحصہ نہیں ہیں جس کا خیال ایکٹرز اور میکرز دونوں کو رکھنا چاہیے۔
واضح رہے رومانس اور تھرلر سے بھرپور ڈرامے کی کہانی کی بات کی جائے تو ایسا لگتا ہےکہ شائقین طویل عرصے تک روایتی کہانیاں دیکھنے کے بعد اب ذرا سا ہٹ کر ایک نئی اسٹوری لائن کا تجربہ حاصل کریں گے جو کہ خوش آئند بات ہے۔
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 4 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف