ارجن رامپال نے اپنے بیٹوں کی ماں سے شادی کیوں نہیں کی؟
ارجن رامپال نے گرل فرینڈ سے شادی کیوں نہیں کی؟

بھارتی خوبرو اداکار ارجن رامپال نے اپنی گرل فرینڈ اور دو بچوں کی ماں گیبریلا ڈیمیٹریڈس سے شادی نہ کرنے کی اہم وجہ پر سے پردہ ہٹادیا۔
راجیو رائے کی رومانوی فلم ’پیار عشق اور محبت‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے بھارتی اداکار ارجن رامپال بالی وڈ کے ایک ایسے ہیرو ہیں جنکی مسکراہٹ اور منفر چال نے کئی کنواری حسیناؤں کو دیوانہ بنایا۔
فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں منفی کردار نبھانے والے ارجن رامپال نے مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جن سے انکی دو بیٹیاں ہیں لیکن 2019 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔
سال 2019 میں ہی ارجن نے گیبریلا ڈیمیٹریڈس کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور تب سے دونوں ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں جنکے نام ’ایرک‘ اور ’آرَو‘ ہیں۔
ایک دوسرے سے ٹوٹ کر محبت کرنے کے باوجود ارجن رامپال نے گیبریلا سے شادی نہیں کی اور یہ سوال اکثر انکے مداح بھی ان سے پوچھتے ہیں۔
ارجن رامپال نے اس اہم راز پر سے بالآخر پردہ ہٹاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’ اس کی وجہ میں یا گیبریلا نہیں، شادی کیا ہے؟ فقط ایک کاغذ، مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں شادی شدہ ہی ہیں اور میرے ذہن میں اس کو لے کر کوئی شک و شبہ نہیں‘۔
انہوں مزید کہا کہ ’ لیکن کبھی کبھار یہ ایک کاغذ آپ کی ذات کو تبدیل کرکے رکھ دیتا ہے، کیونکہ جیسا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ہمیشہ قائم رہنے والے رشتے کی ضمانت دیتا ہے لیکن ایسا نہیں، یہ غلط سوچ ہے کیونکہ یہ بس ایک قانونی بونڈ ہے‘۔
ارجن رامپال نے سابقہ اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’انکے اپنی سابقہ اہلیہ سے اب بھی اچھے تعلقات ہیں، مہر جیسیا اور دونوں بیٹیوں کے انکی موجودہ پارٹنر گبریئلا دیمتریادیس سے اچھی دوستی ہے‘۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں