بالی ووڈ

جھانوی کپور نے فلموں میں اپنی ریڈ لائن بتادی

اداکارہ نے فلم الجھ کی پروموشن میں مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

Web Desk

جھانوی کپور نے فلموں میں اپنی ریڈ لائن بتادی

اداکارہ نے فلم الجھ کی پروموشن میں مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

اداکارہ نے اپنی فلم الجھ کی پروموشن میں مداحوں سے اہم انکشاف کردیا
اداکارہ نے اپنی فلم الجھ کی پروموشن میں مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ جھانوی کپور نے فلموں میں ادا کیے جانے والے اپنے کسی بھی کردار کیلئے بال نہ کٹوانے کی ریڈ لائن کو والدہ ‘سری دیوی‘ سے منسلک کردیا۔

اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو ان کے بالوں سے بے حد پیار تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے اپنے بال کبھی نہیں کاٹیں گی۔

بال نہ کٹوانے کی وجہ

اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنی فلم ‘الجھ’ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک انٹرویو دیا۔ 

دورانِ انٹرویو میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘ایسا کون سا کام ہے جو  وہ کسی بھی کردار  کو نبھانےکے لیے کبھی نہیں کریں گی؟‘۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ ‘چاہے انہیں کسی بھی فلم کے لیے منہ مانگا معاوضہ کیوں نہ مل رہا ہو وہ اپنے بال نہیں کٹوائیں گیں۔

جھانوی نے کہا کہ  ‘اگر فلم کی ڈیمانڈ ہے تو وہ وِگ یا VFX کا استعمال کرکے کردار کو نبھانے پر رضامند ہیں لیکن ہیئر کٹ کی ڈیمانڈ پر معذرت کرتی ہیں کیونکہ ان کی والدہ کو انکے بال بے حد پسند تھے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی پچھلی فلم میں، میں نے اپنا کندھا زخمی کیا، میرا خون بہہ چکا ہے، ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، اپنے آپ کو ہر طرح کے صدمے اور اذیت سے دوچار کر چکی ہوں لیکن بال کٹوانا ایک ایسی چیز ہے جس سے میں انکار کرتی ہوں‘۔

فلم الجھ میں ڈائیریکٹر سے بحث

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ فلم ‘الجھ‘ میں  میرے کردار کو لیکر میری اور ڈائیریکڑ ‘سدھانشو ‘ کی سب سے بڑی لڑائی میرے بال تھے وہ چاہتے تھے کہ میں اپنے بال چھوٹے کرلوں اور میں اس بات کے حق میں نہیں تھی‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘جب اپنی پہلی فلم دھڑک کے دوران میں نے اپنے بال کاٹے تھے تو میری ماں مجھ پر بہت غصہ ہوئیں تھیں کہ تم ایسا کیسے کر سکتی ہو؟ کسی بھی کردار کے لیے اپنے بال کبھی نہیں کاٹنا‘۔

جھانوی نے مزید بتایا کہ ‘دھڑک کی شوٹنگ کے بعد والدہ سری دیوی ہر تیسرے یا چوتھے دن میرے بالوں میں تیل ڈال کر سر کی مالش کرتی تھیں انہیں میرے بالوں پر بہت فخر تھا اس لیے میں اپنے بال کبھی نہیں کاٹوں گی‘۔

واضح رہے کہ فلم ‘الجھ‘ 2 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں مداح جھانوی کپور کو ایک نئے اوتار میں دیکھنے کی لیے بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

تازہ ترین