خواتین

بالوں میں پروٹین کی کمی کیسے پوری کریں؟

بلو ڈرائی اور ہیئر آئرن کا استعمال بھی بہت عام ہوچکا ہے۔

Web Desk

بالوں میں پروٹین کی کمی کیسے پوری کریں؟

بلو ڈرائی اور ہیئر آئرن کا استعمال بھی بہت عام ہوچکا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ لمبے، گھنے، حسین اور چمکدار بال خواتین کے بناؤ سنگھار میں چار چاند لگا دیتے ہیں لیکن چہرے کا بناؤ سنگھار کتنا ہی دلنشیں کیوں نہ ہو، اگر بال ڈھنگ سے نہ سنوارے جائیں تو ساراحسن ماند پڑ جاتا ہے۔ 

اسی لئے بالوں کی آرائش اور سجاوٹ کے لئے اکثر خواتین مختلف اشیاء کا استعمال کرتی ہیں جن میں ہیئر ڈرائر، اسپرے اور جیل وغیرہ شامل ہیں۔

 بلو ڈرائی اور ہیئر آئرن کا استعمال بھی بہت عام ہوچکا ہے۔ یہ سب اشیاء وقتی طور پر تو بالوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنا دیتی ہیں مگر بعدازاں نقصانات کا باعث بنتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اگر بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو بالوں میں موجود قدرتی پروٹین کی کمی سے بال روکھے اور بے جان ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں اور بالوں کی قدرتی چمک بھی ختم ہوجاتی ہے لیکن بعض خواتین ان مسائل کی وجہ جاننے کے بجائے وقتی طور پر بالوں کو خوبصورت بنانے کے طریقے ڈھونڈ لیتی ہیں اور اصل مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے۔

 بالوں میں پروٹین کی کمی سے نجات کیلئے پہلے تو پروٹین مہیا کرنے والی غذائیں کھائیں مثلاً انڈا، گوشت، پنیر، پالک، مٹر، لوبیا، بندگوبھی، پھول گوبھی، پھلیاں، اناج، دالیں، چنے، دہی، مشروم اور میوہ جات وغیرہ، خصوصاً بادام اور کاجو کھانے سے بالوں میں پروٹین کی وافر مقدار جمع ہوجاتی ہے، جو بالوں کو کیمیکل اور ہیئر ٹولز کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

 اگر بالوں کو ضروری پروٹین میسر آجائے تو نہ صرف بال نرم و ملائم ہوجاتے ہیں بلکہ اگر ہلکے ہوں تو گھنے محسوس ہوتے ہیں، چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ 

بالوں کی پروٹین فراہم کرنے کے لئے اگر آپ مہنگے اور مصنوعی طریقوں پر ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنا چاہتیں تو چند آسان گھریلو ٹوٹکے بھی آزما سکتی ہیں: 

قدرتی پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ انڈا ہے، اس لئے ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر برش کی مدد سے بالوں میں لگائیں اور 2گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں۔

دہی اور کریم کا استعمال بھی بالوں میں قدرتی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دہی میں انڈا یا کوئی بھی تیل ملاکر 20منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔ آپ ہر ہفتے صرف کریم (پیکٹ والا) بھی تیل کی طرح بالوں میں لگا سکتی ہیں۔ 

بالوں کی لمبائی کے مطابق ایک یا ایک سے زائد انڈے لیں اور ایک کیلے کو ہاتھوں سے اچھی طرح مسل کر ماسک تیار کرلیں اور جڑوں سے سروں تک بالوں میں یہ ماسک لگائیں اور ایک گھنٹے کے بعد تازہ پانی سے بال دھو کر خشک کرلیں۔ 

ہفتے میں ایک یا 2مرتبہ زیتون یا ناریل کے تیل سے سر میں مساج کرنے سے بالوں کے سروں کی بھی مرمت ہوجاتی ہے۔ 

چونکہ مایونیز میں انڈا اور تیل شامل ہوتا ہے اس لئے 2بڑے چمچے مایونیز میں کدوکش کی ہوئی آدھی ناشپاتی ملا کر 2گھنٹے کے لئے بالوں میں لگائیں تو بال نرم و ملائم ہو جائیں گے۔ 

ایک یا 2 انڈوں میں ایک بڑا چمچہ بادام کا تیل ملا کر اچھی طرح پھینٹیں اور سر میں اچھی طرح لگائیں۔ ایک گھنٹے کے بعد سر اچھی طرح دھولیں۔ 

کیلے کے 2قتلے، ایک بڑا چمچہ ناریل کا تیل اور 2بڑے چمچے شہد ایک ساتھ بلینڈ کرلیں، اسے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پھر بالوں کو دھو لیں۔

تازہ ترین