فیشن

تصاویر،گلابی ساڑھی میں حرا مانی کی بھیگی بھیگی ادائیں

اداکارہ نے 'رینی لُک' کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

Web Desk

تصاویر،گلابی ساڑھی میں حرا مانی کی بھیگی بھیگی ادائیں

اداکارہ نے 'رینی لُک' کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

اداکارہ نے رینی لُک کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کردی
اداکارہ نے رینی لُک کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کردی

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حرا مانی اپنی شوخ اداؤں اور چنچل شخصیت کی بدولت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر اداکارہ کی موجودگی ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے کیونکہ مداح اداکارہ کے کسی عمل پر کبھی  ان کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی ان کے کسی بیان یا ان کی جانب سے اپنائے گئے فیشن لُک پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

بلو ساڑھی لُک پر تنقید

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ سال مون سون کے سیزن میں ہوا جب  اداکارہ  حرا مانی کی جانب سے دیگر اداکاراؤں کی طرح  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  بارش کو انجوائے کرنے کی پوسٹ اپلوڈ کی گئیں۔

اداکارہ حرا مانی نے جیسے ہی نیلی ساڑھی زیب تن کرکے بارش میں بھیگنے کی  تصاویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کیں تو اداکارہ کے بولڈ اوتار پر مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘ہر لباس کو پہننے کی ایک تہذیب ہوتی ہے اور آپ کو اس کا خیال رکھا چاہیے‘۔

گلابی ساڑھی میں غضب ادائیں

تاہم رواں سال مون سون کے دوران اداکارہ حرا مانی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ساڑھی پہن کر  بارش سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر انسٹاگرام کی نذر کی گئیں جنہیں دیکھ کر مداح اداکارہ کے گرویدہ ہوگئے۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں اداکارہ حرا مانی کو گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی زیبِ تن کیے بارش سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لائٹ میک اپ، نازک ایئر رنگز اور سادگی سے بھرپور انداز کے ساتھ اداکارہ حرا مانی اس بار اپنے ‘رینی لُک’ سے مداحوں کے دل چرانے میں کامیاب ہوگئیں۔

اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں پرستار اپنی پسندیدہ اداکارہ کے حسن و دلکشی کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر دیکھئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
تصاویر،گلابی ساڑھی میں حرا مانی کی بھیگی بھیگی ادائیں

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

تازہ ترین