افیئر چلانے آیا تھا، زبردستی شادی کرنی پڑگئی، شوہر دانیہ شاہ
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے اہم انکشافات کردیے۔
سابق رکن قومی اسمبلی و اسکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے رشتہ ازدواج میں بندھ کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے اہم انکشافات کردیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 22 سالہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ انہوں نے دانیہ کو محبت کا پیغام کچھ عرصہ افیئر چلانے کی غرض سے بھیجا تھا جو ان کے گلے پڑ گیا۔
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے بتایا کہ وہ حکیم ہیں، اس لیے دانیہ اپنی والدہ کی ادویات لینے ان کے پاس آیا کرتی تھیں۔
شہزاد کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ دوائی خریدنے کے بعد دانیہ نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دی لیکن انہوں نے ہمیشہ انکار ہی کیا تاہم ایک دن وہ دانیہ کے گھر چلے ہی گئے جہاں وہ دانیہ کو دیکھ کر اپنا دل ہار بیٹھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ دانیہ سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے، اُن کا ارادہ کچھ عرصہ افیئر چلانے کا تھا لیکن دانیہ بضد تھیں کہ انہیں نکاح کرنا ہے۔
حکیم شہزاد نے مزید کہا کہ وہ بہت عرصے تک دانیہ کو مناتے رہے لیکن دانیہ کی ایک ہی شرط تھی جس کے بعد انہوں نے 3 شادیاں ہونے کے باوجود زبردستی دل پر پتھر رکھ کر دانیہ شاہ سے چوتھا نکاح کرلیا۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام