انفوٹینمنٹ

50 سالہ کاجول کتنی امیر ہیں؟

کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔

Web Desk

50 سالہ کاجول کتنی امیر ہیں؟

کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔

کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔
کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول آج 5 اگست کو اپنی 50ویں سالگرہ منا رہی ہیں، انہوں نے بالی وڈ کو شاندار فلمیں دی ہیں، جاندار اداکاری کی بات ہو یا پرجوش رقص کی کاجول اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

 1992 میں فلم ‘بےخودی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد سے کاجول نے اپنی پرفارمنس سے فلمیں دیکھنے والوں کے دل جیتے ہیں اور خود کو ایک اسٹار کے طور پر متعارف کروایا۔

وہ 1993 کی فلم بازیگر، 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے سُپر اسٹار بنیں۔

کاجول کو 2001 کی بلاک بسٹر کبھی خوشی کبھی غم 2010کی یادگار فلم  مائی نیم از خان  میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے چھ فلم فیئر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

ہندوستانی سنیما میں اہم خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے بھارتی حکومت نے انہیں 2011 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔

5 اگست 1974 کو پیدا ہونے والی کاجول معروف بالی وڈ اداکارہ تنوجا اور فلم ساز شومو مکھرجی کی بڑی بیٹی ہیں۔

کاجول کی اجے دیوگن سے 1994 میں گنداراج کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی اور دونوں کی شادی 1999 میں ہوئی۔ 

جوڑے کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی نیسا، جو 2003 میں پیدا ہوئی، اور بیٹا یوگ جو 2010 میں پیدا ہوا۔

اپنے اداکاری کے کیریئر کے علاوہ، کاجول فلاحی کاموں کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وہ پسماندہ بچوں اور بیواؤں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات میں سرگرم عمل ہیں۔

کاجول ممبئی کے سب سے پرتعیش اور خوبصورت گھروں میں سے ایک میں رہتی ہیں، جسے شیو شکتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک پرتعیش آڈی Q7 کی بھی مالک ہے، جو انہیں ان کے شوہر اجے دیوگن نے تحفے میں دی تھی۔

کاجول کے کل اثاثہ جات کی بات کی جائے تو وہ مبینہ طور پر 30 ملین ڈالر، تقریباً 240 کروڑ بھارتی روپے کی مالک ہیں۔

انکی آمدنی بنیادی طور پر فلموں، اسٹیج شوز اور میک اپ برانڈ سے آتی ہے۔

 تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔

کاجول چرنتیج اپلاپتی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن تھرلر مہاراگنی میں اداکاری کے جوہر دکھانے لیے تیار ہیں۔ 

اس فلم میں کاجول کیساتھ پربھو دیوا ہوں گے، دونوں نے آخری بار 27 سال قبل کامیاب تامل فلم منسارا کانا میں کام کیا تھا۔

تازہ ترین