روبوٹ کے ذریعے ہزاروں کلومیٹر دور موجود مریض کا کامیاب آپریشن
سرجن شنگھائی میں جبکہ مریض اور روبوٹ کاشغر میں موجود تھے۔
چین میں ایک ڈاکٹر نے روبوٹ کے ذریعے 5 ہزار کلومیٹر دور موجود ایک مریض کی کامیاب سرجری سرانجام دے دی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی چیسٹ ہسپتال کے ایک سرجن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک 'ریموٹ آپریشن' کیا اور 5 ہزار کلو میٹر دور موجود مریض کے جسم سے پھیپھڑوں کے ٹیومر کو مقامی طور پر تیار کردہ 'فائیوجی سرجیکل روبوٹ' کا استعمال کرتے ہوئے نکال لیا۔
آپریشن کے وقت یہ سرجن شنگھائی میں موجود تھا جبکہ مریض اور سرجیکل روبوٹ تقریباً 5 ہزار کلومیٹر دور کاشغر میں موجود تھے۔
آپریشن کے سرکردہ سرجن ڈاکٹر لوو کنگ کوان نے کہا کہ سرجیکل روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس آپریشن کی کامیابی اِس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مریض بیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے شہروں میں جانے کے بجائے اپنے آبائی شہر میں اعلیٰ درجے کی طبی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
اِس سرجیکل روبوٹ سے 5 سے زائد بازو جڑے ہوتے ہیں جنہیں الگ کیا جاسکتا ہے، یہ روبوٹ دل کی سرجری میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
متعلقہ سرجن کنسول اسٹیشن پر بیٹھ کر روبوٹ کو آپریٹ کرتا ہے، جس میں 32 انچ کا مانیٹر نصب ہوتا ہے۔
اس میں ایک سیفٹی کیمرہ بھی موجود ہوتا ہے، جو ڈاکٹر کی موجودگی پر نظر رکھتا ہے، اگر ڈاکٹر آپریشن کے دوران کسی اور جانب دیکھتا ہے، تو سرجری خود بخود رک جائے گی۔
سیفٹی کیمرے اور تھری ڈی وژن کی مدد سے غلطیوں اور حادثات کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
اسی طرز کا ایک آپریشن کچھ عرصے قبل بھارت میں بھی سرانجام دیا جا چکا ہے جہاں مریض اور سرجن کے درمیان فاصلہ 40 کلومیٹر تھا۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام