اسکینڈلز

چلو نکلو! جنت مرزا نے عمر بٹ سے تعلق توڑنے کی وجہ بتادی

نکاح کے بعد رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف دہ ہوتا

Web Desk

چلو نکلو! جنت مرزا نے عمر بٹ سے تعلق توڑنے کی وجہ بتادی

نکاح کے بعد رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف دہ ہوتا

نکاح کے بعد رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف دہ ہوتا
نکاح کے بعد رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف دہ ہوتا

پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے اپنا تعلق ختم کرنے کی وجہ بتادی۔

نازک نین نقش اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نام سے کون واقف نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت کی حامل جنت مرزا دیدہ زیب شخصیت اور سوشل میڈیا پوسٹس کے سبب خوب مقبولیت حاصل کیے ہوئی ہیں۔

جنت مرزا کی عمر بٹ سے بات پکی:

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے ایک ساتھ ویڈیوز بنانے اور محبت میں مبتلا ہونے کے بعد جہاں اپنے اس رشتے کو دنیا کے سامنے نئی حیثیت سے متعارف کروایا وہیں چند عرصے بعد ہی یہ رشتہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

جنت مرزا اور عمر بٹ کی بات پکی ہونے کی خبر پورے سوشل میڈیا کی زینت بنی لیکن چند ہی عرصے بعد جنت مرزا نے یہ کہہ کر اس رشتے کو ختم کردیا کہ، ’ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا'۔

جنت مرزا نے منگنی ختم کرنے کا راز فاش کردیا:

ٹک ٹاکر جنت مرزا حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے کئی حیران کن موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران جنت مرزا نے نہ صرف عمر بٹ کیساتھ اپنی بات ختم ہونے کی وجہ بتائی بلکہ اپنی شادی  کے منصوبوں کا بھی انکشاف کردیا۔

بریک اپ کیلئے تیار نہیں تھی، جنت مرزا:

عمر بٹ سے منگنی ختم ہونے کے موضوع پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ’بریک اپ کیلئے تیار نہیں تھی لیکن ایک بات کی خوشی بھی تھی کہ نکاح کے بعد اگر یہ رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف ہوتی'۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ،’ہماری منگنی نہیں ہوئی تھیں بس دونوں خاندانوں کے درمیان بات پکی ہوئی تھی، اور میرا وہاں گزارا نہیں تھا اس لیے والدین اور بہنوں کی رضامندی سے اس رشتے کو ختم کرنا مناسب سمجھا۔’

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'عمر بٹ سے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ جلد بازی کا نہیں تھا بلکہ ہم نے دو سال تک اس بارے میں سوچا کہ میں ایسے رشتے میں نہیں گزارا کر سکتی'۔

جنت مرزا نے ارینج میرج کی ہامی بھرلی:

شادی کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اب وہ والدین کی مرضی سے شادی کرنا پسند کریں گی کیونکہ ارینج  میرج میں زیادہ دلکشی ہوتی ہے۔ اپنے ماضی کے رشتے میں نے  متعدد مسائل دیکھے ہیں جو ناقابل برداشت تھے۔کچھ  چیزیں ایسی تھیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا خاص طور پر شادی کے حوالے سے کیونکہ یہ زندگی بھر کے لیے ہوتا ہے’۔

اب لوگوں کو دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں:

اگرچہ جنت مرزا نے اس وقت بھی عمر بٹ سے اپنے تعلق ختم ہونے کی وجہ کو خفیہ رکھنا پسند کیا لیکن انکا کہنا تھا کہ اب میں لوگوں کو دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں ہوں کیونکہ اب مجھ میں برداشت ختم ہوگئی ہے۔

اداکاہ کا کہنا تھا پہلے میں ناسجھ تھی اب اگر کوئی  بھی غلط کرتا ہے تو اسکی میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔