زیورات کی صفائی اب نہیں کوئی دردِ سر
خواتین کی بڑی پریشانی کا حال سامنے آگیا
خواتین سجنے سنورنے کیلئے صدیوں سے زیورات کا استعمال کر رہی ہیں، ان کی زیب و زینت کے لئے زیورات کا ایک خصوصی مقام رہا ہے۔
ہر عورت کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ سب پر سبقت لے جائے اور سب سے منفرد اور جدا نظر آئے اسی لئے وہ زیورات کے استعما ل سے کبھی غافل نہیں رہتی۔
کچھ زیورات ایسے ہیں جو عام طور پر سب ہی خواتین استعمال کرتی ہیں، ان میں بندے، جھمکے، بالیاں، گلے کی چین، انگوٹھی اور بریسلٹ شامل ہیں۔ آج کل نازک چین سے بنی پازیب بھی خواتین خصوصاً لڑکیوں میں مقبول ہے۔
لیکن جہاں ان زیورات کا استعمال خوش اسلوبی سے کیا جاتا ہے وہیں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ کہیں یہ جلد کالے نہ ہوجائیں اور انکی چمک مانند نہ پڑ جائے۔
زیورات کی چمک بحال کرنے کا مفید ٹوٹکا:
یہاں ہم آپکو ایک ایسی ٹرک بتانے جارہےہیں جس کے استعمال سے نہ صرف آپ اپنے ان زیورات کی چمک واپس لاسکتی ہیں بلکہ سالوں سال تک انہیں استعمال بھی کرسکتی ہیں۔
زیورات کو کیسے چمکایا جائے؟
عموماً چاندی کے زیورات اور برتن بہت جلد کالے پڑ جاتے ہیں۔ ان کی کھوئی ہوئی چمک دوبارہ لانے کے لیے تھوڑے سے ٹوتھ پیسٹ کو برش کی مدد سے زیور پر لگائیں اور چاندی کی چیزوں کو ہلکے ہاتھ سے صاف کر لیں۔ اب اسے نیم گرم پانی سے سے دھو کر خشک کر لیں ۔ چاندی کی چیزیں چمک اٹھیں گی۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام