آئمہ بیگ کا پاکستان میں 'می ٹو' تحریک چلانے کا اعلان
آئمہ بیگ نے لڑکیوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کمر کس لی
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی خواتین کے حقوق کیلئے لڑنے اور 'می ٹو' تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ چند سالوں سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہیں جن میں انکی منگیتر و اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا اور گیت ’فنکاری‘ پر گلوکار و میوزک کمپوزر ساحر علی بگا سے لفظی تکرار شامل ہے۔
آئمہ بیگ نے چند روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کر کے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ عمرے کیلئے روانہ ہورہی ہیں اور اس کے بعد وہ طویل عرصے تک پاکستان واپس نہیں آئینگی۔
اسٹوری میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’اللہ عمرہ مبارک کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، کچھ وقت کیلئے خیرباد پاکستان، میں اپنے ملک کو بے حد یاد کروں گی کیونکہ میں اسے چھوڑ کر جارہی ہوں جو کچھ ہفتے یا مہینوں کی بات نہیں ہے‘۔
اب اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں اپنے نئے ارادوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ' بے انتہا سکون سے عمرے کی ادائیگی نے مجھے بہت ہمت دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ مجھے اس کی بہت ضرورت تھی میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے کیلئے، کچھ دھوکے باز اور شکاری قسم کے لوگ جو لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں کافی عرصے سے میری نظروں میں ہیں لیکن چند وجوہات کی وجہ سے میں خاموش رہی'۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ 'میں خاموش رہنے پر شرمندہ ہوں اور ہمیشہ رہونگی اور ناصرف میں بلکہ میرے ارد گرد چند اور خواتین بھی اس پر کچھ نہ کرپانے پر شرمندہ ہیں'۔
انہوں نے لکھا کہ 'میں ممکنہ طور پر جلد ہی می ٹو موومنٹ کا آغاز کرنے والی ہوں، کیونکہ یہ سب اپنی آنکھوں سے بھی دیکھا ہے اور ارد گرد بھی، ہم خواتین کوئی مذاق نہیں، ہم ان مردوں کے اس دنیا میں وجود کا سبب ہیں اور ہمیں عزت ملنی چاہئے'۔
آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ ' میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین سے یہ کہنا چاہونگی کے اس کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ بہت سی لڑکیاں اس کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی تکلیف سے گزر رہی ہیں'۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 'میرے پاس کچھ لوگوں کے نام بھی ہیں، لیکن مرحلہ در مرحلہ دلائل کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس دوران ان تمام خوبصورت محنت کش خواتین کی مدد کرنی ہوگی'۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام