سانحہ APS میں زخمی طالبعلم کا 'علم دشمنوں' کو دوٹوک جواب
احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔
افسوسناک سانحے میں زخمی ہونے والے احمد نواز نے دنیا کی ممتاز ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک سے گریجویشن کرکے علم دشمنوں کو دوٹوک جواب دے دیا۔
انہوں نے اِس کامیابی پر بےحد خوشی اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے پر بہت خوش ہوں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے احمد نواز سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جو آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر بھی بنے ہیں۔
انہوں نے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بینظیر بھٹو کے بعد دوسرا پاکستانی ہوں جو آکسفورڈ یونین کا صدر بنا۔
احمد نواز کے دہشت گردی کے حملے میں بچ جانے اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے تک کا سفر عزم و ہمت کی بہترین مثال ہے۔
سانحہ اے پی ایس
یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 7 عسکریت پسندوں کے وحشیانہ حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوگئے تھے۔
خودکار رائفلوں اور دستی بموں سے لیس حملہ آوروں نے علی الصبح اسکول پر دھاوا بول کر طلبہ اور عملے کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کلاس رومز میں گولیاں چلائی جا رہی تھیں اور طلبہ ڈیسک کے نیچے چھپ کر دل دہلا دینے والے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے پر مجبور تھی۔
دہشتگردوں کی جانب سے اسکول کا محاصرہ تقریباً 8 گھنٹے جاری رہا، جس کا اختتام پاک فوج کے جانبازوں کے ہاتھوں تمام حملہ آوروں کی ہلاکت پر ہوا۔
آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے اِس حملے کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے المناک سانحہ سمجھا جاتا ہے، جس کی عالمی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام