لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
لڑکی نے نوجوان سے اپنے فلیٹ میں ناشتہ منگوایا
اکثر کہا جاتا ہے کہ مرد چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو عورت کے جال میں پھنس ہی جاتا ہے، ہم اکثر و بیشتر یہ بھی سنتے ہیں کہ ملک میں ہونے والی اکثر وارداتوں میں خواتین ملوث ہوتی ہیں، کیونکہ مرد حضرات ان کے چنگل میں جلد پھنس جاتے ہیں۔
لاہور میں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ مار کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ کاہنہ میں لڑکی نے نوجوان سے اپنے فلیٹ پر ناشتہ منگوایا اور جب نوجوان ناشتہ لیکر پہنچا تو تین مزید افراد فلیٹ میں گھس گئے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان کو جھانسہ دیا، ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والا متاثرہ شہری جب فلیٹ کے اندر گیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ تشدد کے بعد نوجوان سے رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان، نوجوان پر تشدد کرتے رہے اور خاتون ویڈیو بناتی رہی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ پیش آیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوا اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کرتے نظر آئے۔
15 جولائی کو خلیل الرحمان قمر کو آمنہ عروج نامی خاتون نے رات کے وقت کال کرکے کہاکہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہیں، اور ان کے ساتھ مل کر ڈراما بنانا چاہتی ہیں۔
خلیل الرحمان قمر نے آؤ دیکھا نہ تاؤ خاتون سے لوکیشن منگوائی اور ان سے ملنے بحریہ ٹاؤن پہنچ گئے، جہاں ان پر مسلح افراد نے تشدد کرنے کے ساتھ ان سے بھاری رقم بھی ہتھیا لی تھی۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام