خواتین

کاسمیٹکس کا استعمال بانجھ پن اور کینسر کی وجہ بن سکتا ہے

خواتین اپنی آنکھیں کھول لیں

Web Desk

کاسمیٹکس کا استعمال بانجھ پن اور کینسر کی وجہ بن سکتا ہے

خواتین اپنی آنکھیں کھول لیں

ئی تحقیق میں خواتین کے لیے انتہائی پریشان کن بات سامنے آئی ہے
ئی تحقیق میں خواتین کے لیے انتہائی پریشان کن بات سامنے آئی ہے

خوبصورت نظر آنے کی خواہش میں خواتین جن پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں اب خبردار ہوجائیں کیونکہ نئی تحقیق میں خواتین کے لیے انتہائی پریشان کن بات سامنے آئی ہےکہ کاسمیٹکس کا استعمال کینسر سمیت دیگر جلدی امراض کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

جی ہاں ماہرین کے مطابق میک اپ کے استعمال سے خواتین میں تولیدی صحت سے متعلق امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے جس میں انکا ماننا ہے کہ،’خواتین میں تولیدی صحت سے متعلق بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ عام طور پر میک اپ میں استعمال ہونے والے چارکول، پیرابینز اور فیتھلیٹس جیسے کیمیکلز ہیں۔

اس حوالے سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ثمینہ حق نے ان کیمیکلز سے منسلک صحت کے خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاجل میں چارکول، لپ اسٹک میں پیرا بینز، اور مختلف بیوٹی پروڈکٹس میں موجود فتھالیٹس xenoestrogens کے طور پر کام کرتے ہیں جو خواتین کے  ہارمونز میں خلل ڈالتے ہیں اور مہاسوں اور چھاتی کے کینسر جیسی پیچیدہ بیماریوں کا حصہ بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر فاریہ نے خواتین پر نفسیاتی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اوراس بات پر زور دیا کہ سماجی دباؤ نوجوان خواتین میں شدید ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے، جس سے نہ صرف ان کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی خاندانی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ماہرین نے انکشاف کیا کہ کاسمیٹکس کے سامان میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے جو کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے جب کہ اس میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد سے کینسر اور سانس کی بیماری جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات ہیں۔

تازہ ترین