فیشن
ربیکا خان کے خوبصورت جوڑے کی قیمت جانیے
ٹک ٹاکر کا جدہ میوزک سیزن میں پہنا گیا جوڑا کتنا مہنگا ؟
ربیکا خان کے خوبصورت جوڑے کی قیمت جانیے
ٹک ٹاکر کا جدہ میوزک سیزن میں پہنا گیا جوڑا کتنا مہنگا ؟
سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں ٹک ٹاکر ربیکا خان نے جہاں اپنے حسن سے جلوے بکھیرے ہوئے تھے وہیں انکے پہنے گئے جوڑے کی تفصیلات نے فیشن کے متوالوں کو دنگ کردیا۔
ٹک ٹاکر ربیکا خان ان خوش قسمت شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے راتوں رات ترقی کی منازل طے کیں۔
نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں شرکت کرنے کے بعد ربیکا خان کی قسمت کاستارہ ایسا چمکا کہ لوگوں نے انہیں راتوں رات اسٹار بنتے دیکھا۔
ٹک ٹاک ویڈیوز سے اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی ربیکا خان اب سوشل میڈیا کی جانی مانی شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں جو انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر متحرک رہتے ہوئے مداحوں سے ہر لمحہ جڑی رہتی ہیں۔
ربیکا خان کی جدہ آمد:
حال ہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ‘جدہ سیزن’ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اور انڈونیشیا میوزیکل نائٹ میں بھارتی گلوکاروں کے بعد 2 اگست کی شب کو پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مداحوں کے لہو کو گرمایا۔
اس میوزیکل نائٹ میں جہاں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول گلوکارہ لیڈی را را نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا وہیں ٹک ٹاکر ربیکا خان بھی اس میوزیکل نائٹ کا حصہ بنی نظر آئیں۔
ربیکا خان کا جوڑا کس ڈیزائنر کا شاہکار؟
اس میوزک فیسٹیول میں شرکت کے دوران جہاں گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے وہیں سب کی نظریں ربیکا خان کے جوڑے پر جمی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ ربیکا خان کا گلابی اور سنہرے رنگ کا یہ جوڑا معروف فیشن برانڈ ’حارث شکیل’ کا شاہکار ہے جو آپکو انکے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر بآسانی مل جائے گا۔
ربیکا خان کا جوڑا کتنا مہنگا؟
ٹک ٹاکر ربیکا خان کے اس جوڑے کی قیمت بات کریں تو حارث شکیل’ کے اس گلابی شاہکار کی حیران کن قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً ’50 ہزار’ روپے ہے۔
مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کی قیمت منظر عام پر آنے کے بعد فیشن سے وابستہ افراد دنگ رہ گئے۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



