انفوٹینمنٹ

حنا خان نے بوائے فرینڈ راکی کیلئے دل کھول کر رکھ دیا

حنا خان کا بوائے فرینڈ راکی کیلئے محبت بھرا پیغام

Web Desk

حنا خان نے بوائے فرینڈ راکی کیلئے دل کھول کر رکھ دیا

حنا خان کا بوائے فرینڈ راکی کیلئے محبت بھرا پیغام

حنا خان نے بوائے فرینڈ راکی کیلئے دل کھول کر رکھ دیا
حنا خان نے بوائے فرینڈ راکی کیلئے دل کھول کر رکھ دیا

بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی کے نام محبت سے بھرا پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

حنا خان نے ڈراما ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کردار ’اکشرا‘ سے شہرت پائی اور سال 2009 سے 2016 تک اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھاتی رہیں۔

سال 2017 میں اسٹنٹ شو ’فیئر فیکٹر‘ اور 2018 میں ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور 2018 میں ڈراما ’کسوٹی زندگی کی‘ کے سیزن 2 میں منفی کردار نبھاتی دکھیں۔

کامیاب شوبز کریئر کے ساتھ حنا خان کی لو لائیف بھی کامیاب رہی۔ وہ سال 2014 سے اپنے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کہ سپر وائزنگ پروڈیوسر راکی جیسوال کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

سات سال سے دونوں ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہیں اور رواں سال حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی راکی نے حنا خان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام رکھا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں راکی کی تعریف کرنے کیلئے ایک اسٹوری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں وہ اور راکی بے انتہا خوش نظر آرہے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

تصویر حنا خان میں کیسنر کی تشخیص سے پہلے کی ہے کیونکہ اس میں اداکارہ کو ان کے پرانے لُک میں دیکھا جاسکتا ہے جب انہوں نے نہ اپنے سر کے بال چھوٹے کروائے تھے اور نہ سر منڈوایا تھا۔

تصویر کے ساتھ حنا خان نے لکھا کہ ’ میرے بیسٹ بیسٹ بیسٹ بڈی، میرے راک اسٹار، شکریہ راکی اس سب کیلئے جو تم نے میرے لیے کیا، دوستی کا عالمی دن مبارک ہو‘۔

حنا خان کی اس ’فرینڈشپ ڈے‘ اسپیشل انسٹا اسٹوری کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔