انفوٹینمنٹ
نیمل خاور اور حمزہ عباسی کی نئی تصاویر پر مداح فدا
نیمل خاور کی پینٹنگس دیکھنے حمزہ علی عباسی پہنچ گئے
نیمل خاور اور حمزہ عباسی کی نئی تصاویر پر مداح فدا
نیمل خاور کی پینٹنگس دیکھنے حمزہ علی عباسی پہنچ گئے
سابقہ پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے اپنے شوہر و اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ مصوّری کی نمائش کے موقع پر لی گئیں دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔
سال 2017 میں ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی نیمل خاور نے سال 2019 میں ڈراما 'انا' میں ’ایزا‘ نامی کردار ادا کیا۔
ڈرامے میں نیمل خاور کے مدِ مقابل اداکار عثمان مختار کو کاسٹ کیا گیا جن کے ساتھ نیمل خاور کی جادوئی کیمسٹری مداحوں کو بے حد پسند آئی لیکن 2019 میں ہی نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کرلی جن سے انکا ایک بیٹا محمد مصطفیٰ عباسی ہے۔
نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی ازدواجی زندگی میں بے حد خوش نظر آئیں۔
گزشتہ 5 سالوں سے یہ جوڑی اپنی چھوٹی بڑی خوشی کو بھرپور انداز میں سیلیبریٹ کرتی آرہی ہے جن میں دونوں کی سالگرہ اور شادی کی سالگرہ شامل ہیں۔
نیمل خاور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کیں جو انکی اپنی پینٹنگس کی نمائش کے موقع پر لی گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں نیمل خاور اپنی پینٹنگس کے ساتھ پوز دیتی دکھیں جبکہ ایک اور تصویر میں ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں مداح ان کے فن کی پذیرائی کرتے دکھے وہیں نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی خوبصورت جوڑی پر بھی محبت کی برسات کرنے میں کوئی کنجوسی نہیں کرتے نظر آئے۔
یاد رہے کہ رہے کہ چند روز قبل نیمل خاور نے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ کی چوتھی سالگرہ کے جشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں جن میں انکے دوست و رشتے داروں کو دیکھا گیا لیکن حمزہ علی عباسی موجود نہیں تھے۔
مذکورہ پوسٹس کے کمنٹ سیکشن میں مداح حمزہ علی عباسی کی عدم موجودگی کی وجہ پوچھتے نظر آئے تھے جبکہ اداکارہ کیپشن میں یہ اشارہ دے چکی تھیں کہ حمزہ کسی مجبوری کے سبب ساتھ نہیں لیکن وہ دور ہو کر بھی ساتھ ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy




