پاک بنگلہ ٹیسٹ سیریز: 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
17 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام سمیت میر حمزہ، محمد علی، خرم شہزاد، محمد ہرہرہ، محمد رضوان شامل ہیں۔
اسکواڈ میں نسیم شاہ صائم ایوب، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے پر محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعود شکیل کو شاہین آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے۔
کہا گیا کہ یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر تک ہوگا۔
ٹیم کو 21 اگست2024 سے5 اپریل2025 تک 9 ٹیسٹ 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم 17ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔
جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام