انفوٹینمنٹ
بڑی بہو سے لڑائی، صبا فیصل نے بالآخر غلطی تسلیم کرلی
شادی کے بعد بیٹے اور بہو کو ان کی زندگی جینے دیں
بڑی بہو سے لڑائی، صبا فیصل نے بالآخر غلطی تسلیم کرلی
شادی کے بعد بیٹے اور بہو کو ان کی زندگی جینے دیں
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نےاپنی بڑی بہو نیہا سلمان سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگانے کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا۔
ڈراموں میں اکثر و بیشتر ظالم ساس کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں مارننگ شو ’گُڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جہاں وہ ہمیشہ کی طرح ساس اور بہو کے رشتے پر بات کرتی دکھیں۔
صبا فیصل سے ندا یاسر نے سوال کیا کہ ’کیا شادی سے قبل صرف بہو ہی نہیں ساس بھی تیاری کرتی ہے؟‘
اس پر صبا فیصل نے کہا کہ ’میں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان کی شادی سے قبل بہت تیاریاں کی تھیں، گھر میں پینٹ کروانے سے ڈائننگ ٹیبل پر ایک نئی کُرسی کے اضافے تک میں ہر کام بے حد پُرجوش ہوکر رہی تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری بہو آرہی ہے اور وہ میرے طور طریقوں سے رہے گی لیکن میں نے یہ نہیں سوچا کہ اس پر اپنے گھر کا نظام زبردستی سونپنے سے پہلے مجھے اس کو گھر میں ایڈجسٹ ہونے دینا چاہئے تھا‘۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ’میری بڑی بہو کے گھر کا ماحول میرے گھر سے بالکل مختلف ہے، دونوں میں خرابی نہیں کیونکہ ہر کسی کے گھر کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی صحیح یا غلط نہیں ہوتا‘۔
صبا فیصل نے مزید کہا کہ ’سلمان کی شادی کے بعد کافی مسائل کا سامنا رہا، ہر کسی کو اپنے بیٹے بہت پیارے ہوتے ہیں اور بیٹوں کی وجہ سے بہو بھی پیاری ہوتی ہے، لیکن میں نے بڑی بہو سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگائیں جو میری غلطی تھی اور میں اس کو تسلیم کرتی ہوں‘۔
انہوں نے نیہا سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بڑی بہو بہت پیاری بچی ہے، بہت پڑھی لکھی اور سمجھدار لیکن شاید میں نے اسے سمجھنے میں غلطی کردی، اس لیے خواتین کیلئے مشورہ ہے کہ شادی کے بعد بیٹے اور بہو کو ان کی زندگی جینے دیں‘۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke


