کھیل

ترکش شوٹر اور ایلون مسک کی دلچسپ گفتگو وائرل

دونوں نے ایکس پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

Web Desk

ترکش شوٹر اور ایلون مسک کی دلچسپ گفتگو وائرل

دونوں نے ایکس پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

یوسف دیکیچ نے اولمپک مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
یوسف دیکیچ نے اولمپک مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

اولمپک مقابلے میں اپنے کول شوٹنگ اسٹائل کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پانے والی ترکش شوٹر نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ایک دلچسپ سوال کے ساتھ ترکیہ آنے کی دعوت دے دی۔

یوسف دیکیچ اولمپکس 2024 میں 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے تھے لیکن انہیں شہرت اپنی 'گیئر لیس لُک' کی بدولت ملی۔

یوسف نے شوٹرز کی جانب سے استعمال کیے جانے والے مخصوص لینسز یا ہیڈ فونز کا استعمال کیے بغیر ایک عام سی ٹی شرٹ پہنے اور کانوں میں سادہ سے ایئر پلگ لگا کر مقابلے میں اپنی مہارت کا اظہار کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے یوسف دیکیچ نے ایلون مسک کو ترکیہ کے شہر استنبول آنے کی دعوت دی۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

شوٹر نے مائکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر لکھ کہ 'ہیلو ایلون، کیا آپ کو لگتا ہے کہ مستقبل کے روبوٹ اپنی جیب میں ہاتھ رکھ کر اولمپکس میں تمغے جیت سکتے ہیں؟' ساتھ ہی کہا کہ 'استنبول میں اس پر بحث کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے، ثقافتی دارالحکومت جو براعظموں کو متحد کرتا ہے؟'۔

ایلون مسک نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'روبوٹ ہر بار بلز آئی کے مرکز پر نشانہ لگائیں گے'۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

ایک اور پوسٹ میں مسک نے مزید کہا کہ 'میں استنبول کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں، یہ دنیا کے عظیم شہروں میں سے ایک ہے۔'

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوسف دیکیچ چار مرتبہ کے اولمپیئن ہیں جنہوں نے 2008، 2012، 2016 اور 2020 میں مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

51 سالہ نوجوان نے 2001 میں گینڈرمیری جنرل کمانڈ میں بطور نان کمیشنڈ آفیسر ملازمت کے بعد مسابقتی شوٹنگ شروع کی تھی۔

تازہ ترین