نور بخاری کی شادیوں کی تعداد کتنی؟ اہم انکشاف
انہوں نے 14 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا
سابقہ پاکستانی فلم اسٹار نور بخاری نے اپنی شادیوں کی تفصیلات بتا کر سب کو حیران کردیا۔
نور بخاری نے 14 سال کی عمر میں فلموں کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا اپنے دور کے معروف ستاروں کے ساتھ متعدد بلاک بسٹر فلموں میں جلوہ افروز ہوئیں۔
مجھے چاند چاہیے، گھر کب آؤگے، اُف یہ لڑکیاں و دیگر ان کی مشہور فلمیں ہیں۔
اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلم ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا، میوزک ویڈیوز میں کام کیا اور کئی ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی نظر آئیں۔
نور بخاری کو ان کی شادیوں اور ذاتی زندگی کے معاملات کے باعث بھی خاصی توجہ حاصل رہی ہے۔
کچھ عرصہ قبل نور نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔
حال ہی میں وہ حفیظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنی شادیوں کے بارے میں بات کی.
اپنی شادیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی اور میں یاد کرنا بھی نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، میں نے ارینج میرج نہیں کی جو کہ غلط تھا لیکن الحمدللہ میں اپنی موجودہ شادی سے خوش ہوں۔
نور بخاری نے کہا کہ لوگوں نے میری ایک سے زیادہ شادیوں کے بارے میں افواہیں اڑائیں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہیں کہ میں نے 10 شادیاں کی ہیں۔
بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے 3 بچے ہیں اور وہ میرے شوہر عون چوہدری سے ہیں۔
نور بخاری نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے بڑی بیٹی 11 سال، شہربانو 4 سال اور محمد علی رضا ایک سال کا ہے۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام