کھیل

پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید بن گئے

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا۔

Web Desk

پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید بن گئے

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آج اولمپکس میں جیولن تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔

ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی بیسٹ تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرکے پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی واحد امید بن گئے۔

اِس وقت وہ گروپ بی میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں جو 89.34 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے 7 پاکستانی ایتھلیٹس میں سے ارشد ندیم آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی واحد اُمید رہ گئے ہیں، بقیہ پاکستانی ایتھلیٹس کا پیرس اولمپکس میں سفر تمام ہوچکا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے ارشد ندیم 8 اگست کو سونے کا تمغہ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیں گے۔

یاد رہے کہ 1992 سے اب تک پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا۔

ارشد ندیم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے اور 1962 کے بعد اِس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

2023 کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دینے میں ناکام رہے اور چاندی کا تمغہ لائے تھے۔