کیا ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار کے موبائل پر نظر رکھتی ہیں؟
صحافی نے اکشے کمار سے سب کے سامنے سوال پوچھ ڈالا۔
میاں بیوی کا ایک دوسرے کے موبائل فون پر نظر رکھنا ازدواجی تعلقات پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے، جو اِس تعلق میں اعتماد کے عنصر کو متاثر کرتا ہے۔
حال ہی بالی وڈ کی آنے والی فلم 'کھیل کھیل میں' کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران اداکار اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ان کا فون چیک کرتی ہیں؟
دراصل یہ سوال اکشے کمار کی نئی فلم 'کھیل کھیل میں' کے تناظر میں پوچھا گیا تھا جس کی کہانی 7 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ڈنر پارٹی کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
پارٹی میں طے پاتا ہے کہ سب لوگ اپنے فون 'اَن لاک' کردیں گے اور کوئی بھی کسی کا بھی میسج آنے پر فون اٹھا کر زور زور سے بلند آواز میں موصول ہونے والے پیغام کو پڑھے گا۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی سب دوست اپنےاپنے فون میز پر رکھتے ہیں سب کے راز اور جھوٹ کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران اداکار اکشے کمار سے جب یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ 'میرے پورے خاندان میں کسی کو بھی میرے موبائل فون کا پاس ورڈ نہیں معلوم، اس لیے وہ کھلے گا ہی نہیں'۔
لیکن کیا میاں بیوی کا ایک دوسرے کا موبائل چیک کرنا کوئی ایسا عمل ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے؟
ماہرین نفسیات کیا کہتے ہیں؟
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اعتماد کسی بھی صحت مند رشتے کی بنیاد ہوتا ہے، ایک دوسرے کے موبائل فون چیک کرنا اس اعتماد کو مجروح کرتا ہے، رازداری کا حق ہر انسنان کیلئے ضروری ہے اور ان حدود کو پامال کرنا تعلق کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسے عادت بنالیں تو کچھ عرصے بعد ایک دوسرے کے موبائل فون کی چھان بین کرتے رہنا ایک جنون بن جاتا ہے، جو ذہنی صحت اور تعلقات دونوں کو نمایاں طور پر متاثر کرتا ہے۔
ایک دوسرے کی رازداری کا کیسے احترام کریں؟
رشتے میں صحت مند توازن برقرار رکھنے کے لیے رازداری اور شفافیت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، جس کے لیے میاں بیوی مندرجہ ذیل حکمت عملی اپنا سکتے ہیں:
کھلی گفتگو اور واضح حدود
رازداری اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کھلی گفتگو کرنے ساتھ ساتھ واضح حدود طے کرنا ضروری ہے۔
طے کرلیں کہ کون سی باتیں شیئر کی جانی چاہیے اور کون سی نجی پوشیدہ رکھی جاسکتی ہیں، اس کے لیے دونوں کو ایک دوسرے کو تحمل سے سننا اور سمجھنا چاہیے۔
اعتماد برقرار رکھیں
ایک دوسرے کے درمیان بھروسہ اور اعتماد برقرار رکھیں، اعتماد تب بڑھتا ہے جب میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ محفوظ اور پُراعتماد محسوس کرتے ہیں۔
غلط فہمیوں سے گریز کے لیے ہر قسم کے خدشات اور وسوسوں کو اپنے دل و دماغ سے دور رکھیں۔
احساسات کا شفاف اظہار
یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے جذبات اور خدشات اپنے شریک حیات کے ساتھ شفاف اور واضح انداز میں شیئر کریں۔
اگر آپ کو کوئی چیز پریشان کرہی تو ایک دوسرے کے موبائل فون چیک کرنے جیسے ناگوار اقدامات کا سہارا لینے کے بجائے براہ راست اِس بارے میں بات کریں۔
جذبات کا شفاف اظہار عدم تحفظ کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام