‘بجلی گرل‘ پلک تیواری نے دلوں پر بجلیاں گرادیں
پلک تیوای کو کون خوابوں میں ستانے لگا؟
بھارتی اداکارہ پلک تیواری کی معصومیت اور بھولے پن کی عکاسی کرتی ویڈیو پر مداح دل ہار بیٹھے۔
معروف ڈراما آرٹسٹ شویتا تیواری کی بیٹی و نئی ابھرتی اداکارہ پلک تیواری نے سال 2021 میں گلوکار ہاردی سندھو کے گیت ’بجلی‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس ایک گانے نے انہیں ’بجلی گرل‘ کے نام سے مشہور کروادیا۔
بعدازاں 2023 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں انٹری تھی اور اس کے بعد اداکارہ اپنے کام سے زیادہ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ افیئر کے سبب مشہور ہوگئیں۔
پلک تیواری ان دنوں فلموں یا ڈراموں میں اداکاری کے بجائے مختلف برانڈز کی تشہیری مہم کا حصہ بنتی نظر آتی ہیں۔
پلک تیواری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں وہ سیاہ و سفید پرنٹڈ لہنگا چولی پہنی ہوئی ہیں اور بالی وڈ گیت ’میرے خوابوں میں جو آئے‘ پر شوخ ادائیں دے رہی ہیں۔
پلک تیواری کہیں اس گانے پر رقص کرتی دکھ رہی ہیں تو کہیں صرف چہرے کے تاثرات سے سب کے دل پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پلک تیواری کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ’بجلی گرل‘ کو اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ’ کیوٹی پائی‘ جیسے القابات سے نوازا جارہا ہے۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام