الیانا ڈی کروز کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، تصاویر وائرل
الیانا ڈی کروز اور مائیکل ڈولن کا بیٹا ’کوا’ ایک سال کا ہو گیا
بھارتی نژاد پرتگالی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے بیٹے’کوا فینکس’ کی پہلی سالگرہ منالی۔
اداکارہ الیانا ڈی کروز وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے شادی سے قبل ہی اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرکے ایک تہلکہ مچادیا تھا۔
کئی عرصے تک اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور اپنے شوہر کی شناخت چھپانے کے ساتھ بیٹےکو جنم دینے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز سے متعلق یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ اداکارہ بنا شادی کیے اپنے بچے کا خیر مقدم کرنے جارہی ہیں۔
الیانا ڈی کروز کی بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانوی تصویر کے چرچے:
اگرچہ کئی عرصے تک الیانا نے اپنے بوائے فرینڈ کی شناخت سوشل میڈیا صارفین اور دنیا سے چھائے رکھی تھی تاہم وقفے وقفے سے اداکارہ اور انکے بوائے فرینڈ کی رومانوی تصاویر بھی موضوع بحث بنیں جن میں اداکار کےبوائے فرینڈ کا چہرہ دھندلا رکھا گیا تھا۔
بعدازاں شادی کو خفیہ رکھنے اور اپنے شوہر کی شناخت چھپانے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ اداکارہ 13 مئی 2023 کو مائیکل ڈولن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
لیکن قابلِ ذکر بات یہ تھی کہ شادی سے محض چار ہفتے بعد ہی اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حمل کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا تھا۔
ان تمام تنازعات کے بعد الیانا ڈی کروز نے یکم اگست 2023 کو اپنے پہلے بچے کوا فینکس ڈولن کو جنم دیا ، بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولن کے ساتھ منگنی اور بعد ازاں شادی کی تصدیق کی تھی۔
بوائے فرینڈ کی منہ دکھائی:
شادی کی خبروں کے تصدیق ہونے سے قبل ہی پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بالآخر حمل کے نویں ماہ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے اپنے پراسرار بوائے فرینڈ کی منہ دکھائی کی۔
مذکورہ تصویر میں یہ شخص بھورے بالوں کے ساتھ سیاہ شرٹ میں ملبوس الیانا کے ہمراہ موجود نظر آیا اور اس بات سے بھی انکار نہیں کہ یہ وہی شخص تھا جو الیانا کی جانب سے شیئر کی گئی دھندلی تصویر میں دیکھا گیا تھا۔
الیانا دی کروز کاکترینہ کیف کے بھائی سے افئیر:
جولائی 2022 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ الیانا ڈی کروز کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین مچل سے تعلقات میں ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
الیانا کے ہاں بیٹے کی پیدائش:
شادی اور بوائے فرینڈ سے متعلق تنازعات میں گھرے رہنے کے باوجود اداکارہ الیانا ڈی کروز نے یکم اگست 2023 کو اپنے بیٹے کو جنم دیا جسکا نام انہوں نے کوا فینکس رکھا۔
کوا کی پہلی سالگرہ کی یادگار جھلکیاں:
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر الیانا ٖڈی کروز نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انکا بیٹا کوا فینکس ایک سال کا ہوگیا ہے۔
سالگرہ کی تقریب سے سامنے آنے والی ان جھلکیوں میں برتھ ڈے بوائے کوا کو چاکلیٹ کیک کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی شیئر کردہ دیگر تصاویر میں ایک پرفیکٹ فیملی فریم بھی تھا جو صارفین کے دلوں کو بھاگیا۔
دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،"وقت کہاں گیا؟ بالکل ایسے ہی میرا بچہ 1 سال کا ہوگیا۔"
کوا فینکس کی سالگرہ پر صارفین بھی خوش:
دوسری جانب دلکش تصاویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الیانا اور مائیکل کو انکے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر خوب مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام