صنم جنگ کی بہن کے ہاں بیٹی کی ولادت
صنم جنگ خالہ بن گئیں
پاکستانی اداکارہ و سابقہ مارنگ شو ہوسٹ صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔
آمنہ جنگ کی شادی:
ڈیجیٹل میڈیا کی جانی مانی شخصیت آمنہ جنگ نے فروری 2022 میں بیرسٹر فہد سلطان سے نجی تقریب میں نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کی، شادی کی اس تقریب میں فیملی اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوست احباب بھی شامل تھے جنہوں نے اپنی خصوصی دعاؤں میں آمنہ کو رخصت کیا۔
حمل کا اعلان:
شادی کے 2 سال بعد مئی 2024 میں آمنہ جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میٹرنیٹی شوٹ مداحوں کی خدمت میں شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا یہ جوڑا جلد پہلے بچے کا استقبال کرنے جارہا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں آمنہ جنگ اور انکے شوہر فہد سلطان کے رومانوی پوز شامل تھے جنہیں مداحوں کی جانب سے حد پسند کیا گیا۔
پوسٹ کے کیپشن میں آمنہ نے اپنے فینز کو بتایا کہ،’دو دل اب تین بن رہے ہیں، ہمارا خاندان بڑھ رہا ہے،ہم نے ہمیشہ اس زندگی کا خواب دیکھا اور اب اللہ نے ہمیں ایک معجزے سے نوازا ہے۔’
آمنہ اور فہد کے ہاں بیٹی کی پیدائش:
حال ہی میں فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ جنگ نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے نومولود بیٹی کی جھلک دکھاتے ہوئے بڑی خوشخبری سنادی۔
آمنہ جنگ نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کا نام بتایا اور لکھا کہ،’دنیا میں خوش آمدید، ہماری زندگی، نویا فہد سلطان۔ ’
آمنہ نے مزید لکھا کہ،’میں نے بیٹی کو دیکھتے ہی جو محسوس کیا اسے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی، وہ بڑی بڑی آنکھیں جو میری طرف دیکھ رہی تھیں - یہی وہ لمحہ تھا جب مجھے اس سے پیار ہو گیا تھا۔ میرے چہرے پر خوشی کے آنسو چھلک پڑے جب میں نے ایک ایسی محبت کا تجربہ کیا جس کے بارے میں میں نہیں جانتی تھی۔ ’
آمنہ جنگ نے بیٹی کی تاریخ پیدائش کا انکشاف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ہماری پیاری بیٹی، نویا، 29 جون 2024 کو پہنچی، اور ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے لفظی طور پر میرا دل نکال کر مجھے واپس کر دیا ہو۔’
بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت نامور شخصیات کی جانب سے آمنہ جنگ کو بیٹی کا خیر مقدم کرنے ہر انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام