ماورا حسین کو ساحل پر ’پر‘ لگ گئے
ماورا حسین کی ساحلِ سمندر سے رنگین تصاویر وائرل
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ساحلِ سمندر سے کندھوں پر ’پر‘ لگائے مست مگن ہوکر لی گئیں تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’نیم‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ آسمانی لباس میں ملبوس نظر آئیں اور کندھوں پر رنگ برنگے بڑے پر لگائی ہوئی تھیں۔
پوسٹ میں شامل ویڈیو میں ماورا حسین سمندر کی لہروں پر سرفنگ کرتی بھی دکھیں۔ وہ سرفنگ بورڈ پر پہلے ہاتھوں کے سہارے جھکی نظر آئیں اور پھر آہستہ آہستہ خود اس پر کھڑی ہوگئیں۔
پوسٹ میں شامل ایک بومیرنگ میں مشروب سے بھرے تین گلاس کو آپس میں ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو اس بات کی طرف اشارہ ہیں کہ ماورا حسین اس موقع پر اکیلی نہیں بلکہ ان ہی دو سہیلیوں کے ساتھ ہیں جن کے ہمراہ انہوں نے چند روز قبل تصاویر شیئر کی تھیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے لکھا کہ ’ مجھے اڑنے کیلئے پر مل گئے ہیں‘۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام