عنزیلہ عباسی کی ویڈنگ اینیورسری پر حمل کی افواہیں سرگرم
عنزیلہ عباسی امید سے ہیں؟
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عنزیلہ عباسی کی شادی کی پہلی سالگرہ پر حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
بے باک انداز اور بولڈ ڈریسنگ سینس سے مشہور اداکارہ عنزیلہ عباسی بلاشبہ کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں، ڈراموں میں اداکاری کی بات ہو یا ماڈلنگ عنزیلہ عباسی ہر روپ میں خود کو پوری طرح ڈھال لینے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں۔
شادی کی پہلی سالگرہ پر شوہر کی رومانوی پوسٹ:
عنزیلہ عباسی نے سال 2023 میں تاشفین انصاری کیساتھ محبت کی شادی کی، خوشگوار ازدواجی زندگی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں تاشفین نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تاشفین انصاری نے پوسٹ شیئر کی جس میں اس جوڑے کے رومانوی پوز شامل تھے۔
پوسٹ کے کیپشن میں تاشفین نے عنزیلہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ،’یقین نہیں آتا کہ ایک سال ہو گیا ہے ماشااللہ!سالگرہ مبارک ہو عنزیلہ میں اپنی باقی زندگی گزارنے کے لیے ایک سے زیادہ پیار کرنے والے، دیکھ بھال کرنے والے، اور خوبصورتی سے باصلاحیت شخص کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔’
عنزیلہ عباسی کے حمل کی افواہیں:
دوسری جانب عنزیلہ عباسی اور تاشفین انصاری کی شادی کی پہلی ہی سالگرہ پر اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھڑک اٹھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ امید سے ہیں اور اپنے پہلے بچے کی توقع کررہی ہیں۔
حمل کی افواہوں پر اداکارہ کا ردعمل:
عنزیلہ عباسی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کیے گئے کہ اداکارہ حاملہ ہیں جبکہ ان تبصروں کے بعد عنزیلہ عباسی خاموش نہ رہ سکیں اور حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔
صارفین کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے براہ کرم ایسے باتیں نہ پھیلائیں۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام