ماورا حسین کو نازیبا لباس میں سرفنگ مشکل میں ڈال گئی
ماورا حسین پھر تنقید کی زد میں
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو نازیبا لباس پہن کر سمندر کی موجوں پر سرفنگ کرنا شدید مشکل میں ڈال گیا۔
بھاری آواز اور دبلی پتلی جسامت والی اداکارہ ماورا حسین اپنی بہترین اداکاری کے سبب لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
’آنگن‘ ، ’ثبات‘ ، ’نوروز‘ ، ’ایک تمنا لاحاصل سی‘ اور ’داسی‘ ان کے سپر ہٹ ڈرامے ہیں جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے۔
ماورا حسین نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور 2016 میں بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں اداکار ہرشوردھن کے ساتھ کام کیا اور صرف ایک ہی فلم سے بالی وڈ کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔
ماورا حسین کو اکثر انکی جسامت کے سبب تنقید کا سامنا رہتا ہے اور لوگ ان کے بے انتہا دبلے ہونے کا تمسخر بھی اڑاتے ہیں جس کو اداکارہ نظر انداز کرنا پسند کرتی ہیں اور اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتی ہیں۔
حال ہی میں ماورا حسین کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا ہے لیکن اس کی وجہ ان کی جسامت نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر نازیبا لباس میں ملبوس ہوکر سرفنگ کرنا ہے۔
ماورا حسین نے سرفنگ کرتے ہوئے آسمانی شرٹ کے ساتھ سفید لیگنگس پہنیں جس کو دیکھ کر مداح شدید برہمی کا اظہار کرتے دکھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹانگوں پر کسی اور رنگ کی لیگنگس بھی پہنی جاسکتی تھیں، سفید لیگنگس پہننا نہ پہننا تو برابر ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ کہ ’دوسرے ملک جا کر ساری تمیز بھول جاتے ہیں یہ لوگ، یہ کیا پہن لیا ہے‘۔
ایک ناقد نے لکھا کہ ’ سب کچھ تو ٹھیک ہے لیکن یہ اسٹائل تھوڑا کیجوال نہیں ہے؟‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ کیا عقل نہیں ہے کہ سرفنگ کرتے ہوئے کیسا لباس پہننا چاہئے؟‘
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام