یوٹیوب سے برزخ ڈیلیٹ، ڈائریکٹر عاصم عباسی بھی بول پڑے
یاد رکھیں کہانیاں کبھی نہیں مرتیں
پاکستانی ہدایتکار اور کاسٹ پر مبنی بھارت کی متنازع سیریز ’برزخ’ کا پاکستانی یوٹیوب سے ہٹائے جانے کے اعلان کے بعد ڈائریکٹر عاصم عباسی کا بیان سامنے آگیا۔
6 اقساط پر مشتمل ڈراما ’برزخ’ جس میں ہم جنس پرستی، زنا اور فحاشی جیسے مناظر دکھائے گئے وہیں ابتدائی اقساط میں ہی اس ڈرامے کے بائیکاٹ کی مہم نے زور پکڑ لیا۔
فحش مواد اور نازیبا مناظر سے بھرپور اس ڈرامے کو لے کر پاکستانی عوام میں غم و غصہ پایا گیا اور یہاں تک کہ اس ڈرامے کا حصہ بننے پر پاکستانی کاسٹ کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
برزخ پاکستانی یوٹیوب سے آؤٹ:
عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور LGBTQ کو فروغ دینے پر پاکستانی عوام مشتعل دکھائی دی جس کے بعد زی فائیو کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ برزخ کو پاکستانی یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ،’ہم، زندگی اور ٹیم برزخ، اپنی عالمی ناظرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے برزخ کے لئے بھرپور حمایت فراہم کی - ایک ایسا شو جو ہر جگہ کے لوگوں کویکجا کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ لیکن پاکستان میں موجودہ عوامی جذبات کے پیش نظر، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ برزخ کو یوٹیوب پاکستان سے خود مختاری سے واپس لے لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ہمارے ناظرین کا احترام کرتے ہوئے اور انہیں بغیر کسی علیحدگی کے ساتھ منسلک کرنے کی ہماری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔’
صنم سعید کی نظر میں برزخ امن کی علامت:
ذی فائیو کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب سے برزخ کے ہٹائے جانے کے بعد صنم سعید نے ڈھکے چھپے انداز میں برزخ سے متعلق اپنے خیالات واضح کردیے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر برزخ کی اداکارہ صنم سعید نے زی فائیو کی جانب سے اعلان کو ری شیئر کرتے ہوئے بظاہر کیپشن میں کچھ نہیں لکھا تاہم انہوں نے محض فاختہ کا ایموجی استعمال کیا جو عام طور پر امن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اعلان کے باوجود آخری قسط یوٹیوب پر ریلیز:
اگرچہ اعلان سامنے آیا کہ 9 اگست 2024 سے یوٹیوب پاکستان سے شو 'برزخ' واپس لے لیا جائے گا وہیں اس سیریز کی آخری قسط بھی یوٹیوب پر ریلیز ہوگئی۔
آخری قسط سے متعلق عاصم عباسی کا بیان:
برزخ کا پاکستانی یوٹیوب سے آؤٹ ہونے کے بعد جہاں عوام میں خوشی کا سماں تھا وہیں لوگ اس بات سے بھی لاعلم تھے کہ ڈیڈ لائن سے قبل برزخ کی آخری قسط نشر ہوجائے گی جو نہ صرف بھارتی یوٹیوب چینل بلکہ پاکستان میں بھی نشر کی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر عاصم عباسی نے بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’میری کوئی کہانی ان تمام خوبصورت، باصلاحیت فنکاروں کی حفاظت سے زیادہ قیمتی نہیں ہے جو اسے تیار کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔’
عاصم عباسی کا کہنا تھا کہ’ تو یہ فیصلہ واقعی بہترین کے لیے ہے۔ ان تمام لوگوں کے لیے جنہوں نے ہم پر محبت کی بارش کی، مجھے امید ہے کہ آپ فائنل سے لطف اندوز ہوں گے! اور یاد رکھیں - کہانیاں کبھی نہیں مرتی ہیں۔’
یاد رہے کہ 9 اگست 2024 سے یوٹیوب پاکستان سے برزخ کی تمام اقساط کو حذف کردیا جائے گا جسکے بعد پاکستانی عوام اس سیریز کو نہیں دیکھ سکے گی۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام