آریان خان جیکی چن کے ہمشکل، شاہ رخ خان کا تہلکہ خیز بیان
کنگ خان نے نیا سنگ میل عبور کرلیا
گلوبل سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ بچپن میں انکے بیٹے آریان خان جیکی چن جیسے دکھتے تھے۔
شاہ رخ خان نے اپنے پسندیدہ اداکار جیکی چن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے بیٹے آریان خان کی پیدائش ہوئی تو انہیں لگا کہ وہ بالکل جیکی چن جیسے ہیں۔
سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں بات چیت کے دوران مختلف پروجیکٹس اور اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی۔
شاہ رخ نے اپنے پسندیدہ اداکار جیکی چن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے بیٹے آریان خان کی پیدائش ہوئی تو انہیں لگا کہ وہ ’ڈرنکن ماسٹر سٹار‘ جیسا ہی دکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے اپنے ’آل ٹائم فیورٹ‘ اداکاروں کی فہرست پوچھی جائے تو ان میں ٹاپ آف دی لسٹ جیکی چن ہوں گے۔‘
شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ شاندار کام کرتے ہیں ناصرف یہ بلکہ انکا کام حیرت انگیز طور پر منفرد وتخلیقی ہوتا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ‘جب میرا پہلا بیٹا آریان پیدا ہوا تو میں نے محسوس کیا کہ وہ جیکی چین جیسا لگتا ہے۔ ‘
انہوں نے حاضرین کو اپنی گفتگو کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آپ جانتے ہیں، جب بچے پیدا ہوتے ہیں، تو وہ مختلف لوگوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں اسی لیے جب آریان کی پیدائش ہوئی تو مجھے لگا کہ بالکل جیکی چن جیسا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’میں نے اس مماثلت کے سبب آریان کو تائیکوانڈو کی تربیت دلوائی کہ وہ بڑا ہو کر جیکی چن بنے گا۔ میں واقعی چاہتا تھا کہ وہ جیکی چین بنے۔‘
شاہ رخ نے جیکی چن کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’تین یاچار سال قبل مجھے جیکی چن سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، وہ انتہائی عاجز اور پیاری شخصیت کے مالک ہیں۔‘
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں انہوں نے ایک ساتھ چینی ریسٹورنٹ کھولنے کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ فلموں کے بے تاج بادشاہ شاہ رُخ خان نے اپنے کریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کام کی بدولت عالمی سپر اسٹار کا خطاب حاصل کرلیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کو حال ہی میں 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں ان کے فلمی کریئر کے عوض ایک شاندار اعزاز ‘پارڈو آلا کیریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کنگ خان کو یہ ایوارڈ بالی وڈ میں ان کی شاندار کریئر اور جاندار اداکاری کے اعتراف میں دیا گیا۔
اسی اداکاری کی بدولت اداکار شاہ رُخ خان نے عالمی سینیما کے معروف ستاروں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا۔




