اسکینڈلز

لوکیش کٹاریہ اور ایلوش یادو کی نازیبا ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ایلوش کو لوکیش کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے

Web Desk

لوکیش کٹاریہ اور ایلوش یادو کی نازیبا ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ایلوش کو لوکیش کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے

ویڈیو میں ایلوش کو لوکیش کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے
ویڈیو میں ایلوش کو لوکیش کے ہمراہ نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے 

بھارتی رئیلٹی شو  ‘بگ باس او ٹی ٹی 2‘ میں اپنے لفط‘ششٹم (سسٹم) ہینگ کردیں گے‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف یوٹیوبر  ایلوش یادو اور ‘بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کے کنٹسٹنٹ لوکیش کٹاریہ کی دوستی کو کون نہیں جانتا۔

‘بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کے فاتح ایلوش یادو کے مینیجر کی حیثیت سے بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرنے والے امیدوار  ‘لوکیش کٹاریہ ‘ کو بگ باس کے گھر میں ہونے والے  تمام معاملات میں اکثر ایلوش کی حمایت حاصل رہی ہے۔

اپنی دوستی کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی جوڑی کی حال ہی میں ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایلوش اور کٹاریہ کو انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 وائرل ویڈیو میں ایلوش کا ‘گے‘ ہونے کا اعتراف

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایلویش یادو اور لوکیش کٹاریہ  کوبنا قمیص کے نیم برہنہ حالت میں بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر  ایلوش اپنے منیجر اور دوست لوکیش کو  انڈرویئر میں ریکارڈ کرنےکیلئے جیسے ہی کیمرا کھولتے ہیں وہ باتھ روم کی طرف بھاگنا شروع کردیتے ہیں‘۔

ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ایلوش کا کہنا تھا کہ ‘ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنا ایک گینگ بنالیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم جنس پرست ہونا بری بات نہیں ہے‘۔

ایلوش کا مزید کہنا تھا کہ ‘لوگوں کو میرے پہلے کے بیانات سے لگتا تھا کہ میں ‘ریمبو کمیونٹی‘ کا مخالف ہوں لیکن آج بتادوں کہ نہیں بھائی ایسا کچھ نہیں ہے میں بالکل مخالف نہیں ہوں بلکہ اس معاملے میں اپنا کردار لوگوں کو بتاتے ہوئے اب مزید کھل کر بات کررہا ہوں‘۔

ایلوش یادو کی متنازع ایکس پوسٹ

حال ہی میں یوٹیوبر ایلوش یادو کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی جانے والی ایک  پوسٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

اپنی پوسٹ میں یوٹیوبر کی جانب سے  ‘ایل جی بی ٹی کیو کمیوٹی‘ کو اپنا بھرپور سپورٹ حاصل ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی پوسٹ میں ایلوش کا کہنا تھا کہ ‘میں ہم جنس پرستی‘ کے معاملے کو ٹیبو نہیں سمجھتا بلکہ اس کمیونٹی کی حمایت کرتا ہوں‘۔
یوٹیوبر کی جانب ایکس پر کی جانے والی  پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی جہاں مداح ان کے بیان پر ان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کرتے نظر آئے۔

 صرف یہی نہیں اپنی متنازع پوسٹ کی وجہ ایلوش یادو بھارت کی ‘ایکس ٹرینڈنگ لسٹ‘ میں پہلے ممبر پر جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے تھے۔
تاہم یوٹیوبر ایلوش یاود کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو کے بعد ان کے مداح اس بات پر اظہارِ افسوس کرتے نظر آرہے ہیں کہ اداکار صرف ہم جنس پرستی کے حامی ہی نہیں بلکہ بد قسمتی سے اِس کمیونٹی کا حصہ بھی ہیں۔