انفوٹینمنٹ

کنال کھیمو، چائلڈ اسٹار جو جوانی میں کچھ کمال نہ دکھا سکے

کنال کھیمو نے بطور چائلڈ اسٹار کس فلم میں کام کیا؟

Web Desk

کنال کھیمو، چائلڈ اسٹار جو جوانی میں کچھ کمال نہ دکھا سکے

کنال کھیمو نے بطور چائلڈ اسٹار کس فلم میں کام کیا؟

کنال کھیمو، چائلڈ اسٹار جو جوانی میں کچھ کمال نہ دکھا سکے
کنال کھیمو، چائلڈ اسٹار جو جوانی میں کچھ کمال نہ دکھا سکے

ایک زمانہ تھا جب پاکستان اور بھارت کی فلموں میں چائلڈ اسٹارز اہم کردار ادا کرتے تھے۔ خداداد صلاحیتوں کے حامل ان ننھے اداکاروں نے اپنی فطری اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ۔

بعض چائلڈ اسٹارز نے فلمی دنیا میں اپنا سفر جاری رکھا اورسپراسٹارز بن گئے جبکہ بعض اسکرین سے غائب ہو گئے لیکن ان کا کام اورچہرے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ 

بالی وڈ میں آپ کو ایسے بھی چائلڈ اسٹار ملیں گے جنہوں نے بچپن میں تو اپنے ہنر کی بدولت لوگوں کے خوب دل جیتے مگر جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے گئے، کوئی کامیاب فلم نہ دے سکے۔ 

کنال کھیمو بالی وڈ کے جانے مانے اداکار ہیں ۔ سوہا علی خان سے شادی کے بعد ان کی شہرت میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا، لیکن ان کے کریڈٹ پر سولو ہیرو کے طور پر کوئی ہٹ فلم نہیں۔ اب تک انہوں نے ملٹی اسٹارز فلموں ہی میں کام کیا ہے، لیکن کنال کی شہرت چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے بہت زیادہ تھی۔ 

کنال نے بچپن میں بھارتی ٹی وی دوردرشن سے ایک سیریل ’گل گلشن گلفام‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعدازاں انہوں نے کئی نامور پروڈکٹس کے کمرشلز میں بھی کام کیا۔ 

کنال کی شہرت فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر اس وقت بڑھنا شروع ہوئی جب1993ء میں مہیش بھٹ کی فلم ’سر‘ سے انہوں نے اپنا فلمی سفر شروع کیا۔ 

ان کی تمام فلموں جیسے ’زخم ‘، ’راجہ ہندوستانی‘، ’بھائی ‘میں ان کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا، لیکن ان کی وجہ شہرت فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ بنی، جس میں انہوں نے عامر خان کے چھوٹے اور شریر بھانجے کا کردار کیا تھا۔