کھیل

ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، سالوں بعد پاکستان کے نام گولڈ میڈل

1992 سے اب تک پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا۔

Web Desk

ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، سالوں بعد پاکستان کے نام گولڈ میڈل

1992 سے اب تک پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا۔

اولمپکس مقابلوں میں 40 سال بعد پاکستان کے نام گولڈ میڈل
اولمپکس مقابلوں میں 40 سال بعد پاکستان کے نام گولڈ میڈل

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے  برسوں  بعد گولڈ میڈل حاصل کیا جو  انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

فائنل میچ میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی جبکہ دوسری تھرو میں انہوں نے ریکارڈ قائم کیا۔

 ارشد ندیم نے تیسری تھرو88.72 میٹر کی پھینکی جبکہ چوتھی تھرو 79.40 میٹر کی لگائی۔

ارشد ندیم نے پانچویں تھرو84.87 میٹر اور چھٹی تھرو 91.79 میٹر کی پھینکی۔

ارشد ندیم کی ریکارڈ ساز پرفارمنس:

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں  ارشد ندیم نے سب سے بڑی تھرو کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 پہلی تھرو ضائع ہونے کے بعد انہوں نے اپنی دوسری تھرو میں سب کو حیران کردیا، انہوں نے  92 اعشاریہ 97 میٹر کی شاندار تھرو کی اور اولمپکس کا نیا رکارڈ بنادیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں یہ اب تک کی سب سے لمبی تھرو  ہے، اس طرح اولمپکس کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اولمپکس میں سب سے زیادہ لمبی تھرو کا ریکارڈ ناروے کے ایندریاس تھورڈکلسین کا تھا جنہوں نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں 90 اعشاریہ 57 میٹر کی تھرو کی تھی۔

یاد رہے کہ 1992 سے اب تک پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا۔۔

ارشد ندیم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے اور 1962 کے بعد اِس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

2023 کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دینے میں ناکام رہے اور چاندی کا تمغہ لائے تھے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے 7 پاکستانی ایتھلیٹس میں سے ارشد ندیم ہی آخری ایتھلیٹ تھے جو میڈل جیتنے کی واحد اُمید تھے، بقیہ پاکستانی ایتھلیٹس کا پیرس اولمپکس میں سفر تمام ہوچکا ہے۔

ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ کا انعام

پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر گورنر سندھ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کردی۔ 

انہوں نے ارشد ندیم کے کامیابی سے وطن لوٹنے پر انکے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں انہیں 10 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی تحائف بھی دوں گا۔

تازہ ترین