کھیل

فخرِ پاکستان ارشد ندیم پر انعامات کی برسات

ایتھلیٹ کے کارنامے پر انعام و اکرام کی بارش کا سلسلہ شروع۔

Web Desk

فخرِ پاکستان ارشد ندیم پر انعامات کی برسات

ایتھلیٹ کے کارنامے پر انعام و اکرام کی بارش کا سلسلہ شروع۔

ارشد ندیم کے لیے انعامات کے اعلانات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ارشد ندیم کے لیے انعامات کے اعلانات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ریکارڈ ساز سونے کا تمغہ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم پر انعامات کی برسات ہوگئی۔

جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد نے اپنے سخت حریف بھارت کے نیرج چوپڑہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک کی سب سے بہترین اور دنیا کی چھٹی بہترین تھرو کی۔

ان کے اس کارنامے پر جہاں پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی وہیں ان کے لیے انعامات کے اعلانات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

حکومت سندھ کا 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبائی حکومت کی جانب سے قومی ایتھلیٹ کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

ساتھ ہی انہوں نے  بحیثیت میئر کراچی یہ بھی اعلان کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر قائد میں ارشد ندیم اکیڈمی قائم کرے گی۔

گورنر سندھ کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

حکومت سندھ کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قوم کو اس تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد دی۔

ساتھ ہی انہوں نے جیولین تھرور ارشد ندیم کے علیحدہ سے 10 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

سلمان اقبال کا لگژری اپارٹمنٹ کا اعلان

اے آر وائی گروپ کے سربراہ سلمان اقبال نے ایک پیغام میں ایتھلیٹ کے کارنامے پر انہیں مبارکباد دی۔

ساتھ ہی ان کی اس کامیابی کے لیے اپنے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ اے آر وائی لگونا میں ایک لگژری اپارٹمنٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

علی ظفر کا 10 لاکھ روپے کا اعلان

معروف گلوکار  بھی ارشد ندیم کی تاریخ ساز 92.97 میٹر طویل تھرو پر انتہائی خوش نظر آئے اور انہوں نے حکومت پاکستان سے ارشد ندیم کا شایانِ شان استقبال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں گلوکار نے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایتھلیٹ کے لیے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

علی شیخانی کا گاڑی کا تحفہ

ان کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور سماجی شخصیت علی شیخانی نے بھی ارشد ندیم کو نئی آلٹو کار بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا۔

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ علی ظفر نے علی شیخانی کی جانب سے نئی کار کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایتھلیٹ کے لیے مزید بھی کافی کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ابتدائی طور پر نئی کار انہیں وطن واپس پہنچتے ہی مل جائے گی۔