اسکینڈلز

جان ابراہم نے پان، تمباکو کی تشہیر کرنے والے اداکاروں کو للکار دیا

یہ عمل موت بیچنے کے مترادف ہے، اداکار

Web Desk

جان ابراہم نے پان، تمباکو کی تشہیر کرنے والے اداکاروں کو للکار دیا

یہ عمل موت بیچنے کے مترادف ہے، اداکار

اداکار کے نام لیے بغیر کئی ستاروں کو للکار دیا
اداکار کے نام لیے بغیر کئی ستاروں کو للکار دیا

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنی فٹنس اور صحت مند سرگرمیوں کیلئے مشہور  اداکار جان ابراہم نے 'پان مصالحہ اور تمباکو ' برینڈز کی تشہیری مہم کا حصہ بننے والے اداکاروں کے خلاف سخت بیان جاری کردیا۔

 جان ابراہم  حال ہی میں رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں نظر آئے  جہاں انہوں نے بالی وڈ کے اداکاروں کے دوغلے کردار کے حوالے سے اپنا مؤقف دیا۔

اپنے انٹرویو میں اداکار جان ابراہم نے  ‘پان مصالحہ اور تمباکو‘ کے برینڈز کی پروموشنز کے لیے اشتہارات کا حصہ بننے والے اداکاروں سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل  کو ‘موت بیچنے‘ کے مترادف قرار دے دیا۔

جان  ابراہم  کا کہنا تھا کہ ‘کچھ بالی وڈ اسٹارز ایک جانب فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور وہیں دوسری جانب پان مصالحہ اور تمباکو کی حمایت بھی کرتے ہیں‘۔

جان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے تمام اداکار دوستوں سے پیار کرتا ہوں اور میں ان میں سے کسی کی بھی بےعزتی نہیں کر رہا ہوں لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ چند پیسوں کی خاطر موت بیچ رہے ہیں‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘اگر میں اپنی بات کروں تو میرا ایک اصول ہے اور وہ یہ ہے کہ چاہے جتنا بھی پیسہ کیوں نہ مل رہا ہو میں کبھی اپنے چاہنے والوں کو موت نہیں بیچوں گا‘۔

واضح  رہے کہ ماضی میں اداکار  شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار جیسے نامور اداکاروں کو ‘پان مصالحہ اور تمباکو‘ کے اشتہارات میں کام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار اکشے کمار نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب پان مصالحہ اور تمباکو کی تشہیر میں کبھی حصہ نہیں لیں گے۔